وزیر اعظم خواجہ آصف کے بیان پر قوم کو فوری اعتماد میں لیں،شاہ محمود

4qursheishehbaz.jpg


وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ملک دیوالیہ ہو نہیں رہا ہو چکا ہے، جس پر پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر وضاحت دینے کا مطالبہ کر دیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا خواجہ آصف وزیر دفاع کچن کیبنٹ کا حصہ اور ن لیگ کے اہم رہنما ہیں، وہ کہہ رہے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ کر چکا، حکومت کو ان کے بیان پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے، وزیر اعظم یا وزیر خزانہ اس بیان پر فوری طور پر قوم کو اعتماد میں لیں۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت بتائے کہ خواجہ آصف کا بیان درست ہے یا سیاسی بیان ن لیگ کی ضرورت ہے؟ عوام کو ان لوگوں پر اعتماد نہیں، یہ لوگ ایمرجنسی کا بہانہ بنا کر الیکشن ملتوی کرنا چاہتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ 9 ماہ میں انہوں نے معیشت کا بھٹہ بٹھا دیا، ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب ہے، ان کے پاس اہلیت ہے اور نہ معیشت اوپر لے جانے کا ایجنڈا، ان لوگوں نے 9 ماہ میں ملک اور عوام دونوں کو مشکل میں ڈال دیا، ہم نے کورونا کے مشکل ترین دور میں معیشت کو سہارا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت خواجہ آصف کے بیان کو سنجیدہ لے اور فی الفور وضاحتی بیان جاری کرے، حکومت چلانا ان کے بس کی بات نہیں، چیزیں مہنگی کر کے یہ لوگ ملکی معیشت کو سہارا نہیں دے سکتے۔

سیالکوٹ میں وزیر دفاع خواجہ محمدآصف نے تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ دین سےدوری کی وجہ سےہم کامیاب قوم نہیں بن سکے، ہم سب کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے،پاکستان ڈیفالٹ ہونے والا ہے جبکہ پاکستان ڈیفالٹ ہونہیں رہا، ہو چکا ہے، ہم دیوالیہ ملک میں رہنےوالے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا تھا کہ تمام مسائل کا حل ہمارے پاس ہے، آئی ایم ایف کےپاس نہیں، ہمارے پاس موجود وسائل سے ہم استفادہ حاصل نہیں کرسکتے،حکومت کی زمین پرپندرہ سوکنال پرگالف کلب بنے ہوئے ہیں، دوکلب بھی بیچ دیں توکم ازکم ملک کاایک چوتھائی قرض اتر سکتا ہے جبکہ دوتین سوملین ڈالرز کیلئے خود حکمرانوں کو منتیں کرتے دیکھا ہے۔
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
وزیراعظم ہو گا تو اعتماد میں لے گا نہ۔

شہباز شریف کو چپراسی کے طور پہ لگایا گیا ہے جعلی ووٹ کے ذریعے ۔ اس بندے میں عقل نام کی کوئی چیز ہوتی تو بات کرتے
 

Back
Top