
گزشتہ دنوں حامد میر نے شمالی وزیرستان سے ایک شو کیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ شمالی وزیرستان میں 6 ٹریلین ڈالر کے ذخائر ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے حامد میر کے اس دعوے کو پانی سے چلنے والی گاڑی جیسا دعویٰ قرار دیا، ایک سوشل میڈیا صارف نے حامدمیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میر صاحب وہ پانی سے گاڑی چلانے والی بات کے بعد سے اس طرح کی باتوں سے اعتبار ہی اٹھ گیا
اس پر حامدمیر سامنے آگئے اور کہا کہ بہت سے پاکستانیوں نے پوچھا ہے پاکستان میں 6ٹریلین ڈالرز مالیت کے معدنی ذخائر کی موجودگی کا دعویٰ کس تحقیق کی بنیاد پر کیا گیا ہے؟
انہوں نے ایک سکرین شاٹ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تفصیلات 2021 کے جیالوجیکل سروے آف پاکستان کی رپورٹ میں موجود ہیں یہ تخمینہ ان معدنیات کا ہے جن کا سراغ تمام صوبوں میں مل چکا ہےرپورٹ کا عکس دیکھئے
https://twitter.com/x/status/1684873079770447872
اس پر حبیب اکرم نے حامدمیر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میر صاحب یہ رپورٹس ہمارے بچپن سے گردش کر رہی ہیں۔ دوہزار اکیس محض "شغل" ہے۔ انہیں سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1685386996653367296
انہوں نے کہا کہ ان (شہبازشریف)کے مطابق تو چنیوٹ میں سونا بھی پایا جاتا ہے۔ یہ رپورٹس پاکستان کی نالائقی کے دستاویزی ثبوتوں کے سوا کچھ نہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/habaibaiashhas12.jpg
Last edited: