
وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل عمران خان کی سابقہ حکومت کے دوران ٹیکس کلیکشن سے متعلق اقدامات کے گن گانے لگے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں وفاقی بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے عمران خان کی حکومت میں ٹیکس کلیکشن کیلئے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے اب تک5ہزار122ارب روپے سے زائد کا ٹیکس اکھٹا کرلیا ہے ، یہ ٹیکس کلیکشن میں 28اعشاریہ7 فیصد کی بہتری ہے،گزشتہ مالی سال میں اپریل تک 393ہزار981ارب روپے ٹیکس جمع ہوا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1520818353430056961
مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ رواں مالی سال میں جولائی 2021 سے اپریل 2022 تک264 ارب روپے ریفنڈ کیے گئے ، رواں برس اس شرح میں 30اعشاریہ 1 فیصد اضافہ ہوا ہے گزشہ سال 203 ارب روپے ریفنڈ کیے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس کلیکشن میں اضافے کی بڑی وجہ درآمدات میں اضافہ ہے، امپورٹس اسٹیج پر سیلز ٹیکس 58 فیصد بہتر ہوئی ہے جبکہ مقامی مصنوعات پر 2 فیصد کم ہوئی ۔
https://twitter.com/x/status/1520818355250286594
وفاقی وزیر خزانہ نے ایف بی آر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی ٹیم قوم کی توقعات سے بڑھ کر کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے، میرا یقین ہے کہ درست پالیسیوں کے ذریعے یہ ٹیم مزید بہتر کارکردگی کا مظاہر کرسکتی ہے ۔
مفتاح اسماعیل کی جانب سے ایف بی آر کی کارکردگی کی تعریف پر سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ"اگر ایف بی آر نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو اس کے چیئرمین کو نہیں ہٹانا چاہیے تھا"۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/miftahi11-21.jpg