
پنجاب میں حکمران اتحاد نے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر فل کورٹ تشکیل دینے کیلئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ پنجاب میں حکومتی اتحاد اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جماعتوں نےکیا،اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ سپریم کورٹ کے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب سے متعلق عبوری فیصلے پر پٹیشن دائر کی جائے گی۔
اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے حوالے سے کل صبح ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے ذریعے عوام کو آگاہی دی جائے گی ، جس کے بعد حکومتی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم رہنما قانونی ٹیم کے ہمراہ سپریم کورٹ روانہ ہوں گے جہاں کیس کی سماعت فل کورٹ کے ذریعے کرنے، سپریم کورٹ بار سمیت دیگر متعلقہ درخواستوں پر ایک ساتھ سماعت کرنے کیلئے درخواست دی جائے گی۔
سپریم کورٹ میں دائر کی جانے والی اس پٹیشن میں مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی ف ، ایم کیو ایم پاکستان، اے این پی، بی این پی، اور بلوچستان عوامی پارٹی درخواست گزار ہوں گی جبکہ ن لیگ، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی ف کے رہنما یہ پٹیشن لے کر عدالت جائیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/20hamzapeyirioosn.jpg