
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ تین ماہ میں تیسری بار نجی دورے پر امریکا چلے گئے ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مراد علی شاہ ایک ہفتے کے دورہ پر نجی ایئر لائن کی پرواز سے امریکا روانہ ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکا میں اپنے دورے کے دوران مراد علی شاہ اعلی حکام سمیت پیپلزپارٹی کے کارکنان سے ملاقاتیں کریں گے۔
یادرہے کہ اس سے قبل جولائی میں مراد علی شاہ امریکا کے دورے پر گئے تھے ، اس وقت چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر پیپلزپارٹی کے عہدیداران بھی امریکا یاترا پر روانہ ہوئے تھے۔
اس سے قبل مراد علی شاہ جون کے وسط میں سے امریکا کے ایک ہفتے کے دورے پر روانہ ہوئے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1436969425085816832
اس دوران رہنما تحریک انصاف شہباز گل نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری ڈیل کرنے اور سی وی لے کر میں ہوں نا کی شوٹنگ پر گئے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/9r2gZyP/7.jpg