
پنجاب میں ناراض گروپس حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ملاقاتیں جاری ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی اظہر عباس چانڈیا سمیت اسی اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقات ہوئی،جس میں مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے،اشرف خان رند، سردار منصور احمد خان، میاں علمدار عباس قریشی، نیاز حسین خان اور عون حمید نے بھی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران حلقے کے مسائل اور سیاسی امور پر بات چیت کی گئی،اراکین اسمبلی نےعثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا،اراکین قومی اسمبلی سے ملاقات کے دوران عثمان بزدار نے کہا کہ عدم اعتماد کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے اور وزیراعظم عمران خان عدم اعتماد سے سرخرو ہو کر نکلیں گے،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں اور ہر ہتھکنڈے کا مقابلہ کریں گے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ ترقی کا سفر روکنے کیلئے اپوزیشن سیاسی انتشار پیدا کرنا چاہتی ہے۔۔ سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، ترقی کا سفر روکنے کے لیے اپوزیشن سیاسی انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور افراتفری کی سیاست کرنا قومی مفادات کے منافی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست صرف ذاتیات کے گرد گھومتی ہے۔تحریک انصاف متحد اور پہلے سے مضبوط جماعت ہے، کوئی ہم میں خلیج پیدا نہیں کر سکتا، اپوزیشن کی جانب سے خرید وفروخت کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، مخالفین پہلے بھی منڈیاں لگا چکے ہیں لیکن اب ان کا مقابلہ تحریک انصاف سے ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان میں چھانگا مانگا یا مری کی سیاست نہیں چلے گی، پاکستان میں صرف ترقی اور خوشحالی کی سیاست ہوگی، تحریک عدم اعتماد میں یقینی ناکامی دیکھ کر اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، آپ نے ہمیشہ ہمارے حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کہتے ہیں کہ جمہوریت انتہائی تقسیم کا نظام نہیں ہے اسمیں کم از کم اتفاق رائے پرنظام استوارہوتا ہے۔ حکومت اوراپوزیشن میں اتنی تلخی نہ ہو کہ گفتگو ہی مشکل ہوجائے، لڑنا مشکل نہیں لیکن بعد میں صلح مشکل ہوتی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3usmanbuzdarmeetarkan.jpg