
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ گورنرہاؤس کو بھیجوا دیا ہے جبکہ استعفیٰ جلد منظور کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع گورنر ہاؤس کا کہنا ہے کہ گورنرپنجاب استعفیٰ منظور کرکے اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کردیں گے۔
اس حوالے سے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ استعفے کی منظوری کے بعد وزارت اعلیٰ چھوڑ دوں گا، وزیر اعظم عمران خان کا سپاہی ہوں اور سپاہی رہوں گا، عمران خان میرے قائد ہیں، ان کے ہر حکم پر لبیک کہوں گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ مشکل وقت میں اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا، عہدے کی تمنا نہیں، ہمیشہ وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ نبھاؤں گا، وزارتیں آنی جانی چیز ہیں، اصل چیز پارٹی اور عوام سے کمٹمنٹ ہوتی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11buzdarresign.jpg