وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر کی گاڑی سے 5 کلو چرس برآمد

13ismaildahriksjkdjkdhhs.png

وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری کو گاڑی سے پانچ کلو چرس برآمد ہونے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے لطیف آباد میں کارروائی کرتے ہوئے سردار اسماعیل ڈاہری کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے اور ان کے قبضے سے پانچ کلو چرس برآمد کرلی ہے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ سردار اسماعیل ڈاہری کے قبضے سے کلاشنکوف اور نقدی بھی برآمد کرلی گئی ہے، ملزم نےدوران تفتیش یہ اعتراف کیا ہے کہ وہ منشیات کے کاروبار سے وابستہ ہے ۔

پولیس کے مطابق اسماعیل ڈاہر منشیات کے عادی ہیں، ان کی گاڑی سے منشیات برآمد ہونے کے بعد یہ امکان ظاہر ہوتا ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرتے ہوں گے، تاہم اس معاملے میں تفتیش جاری ہے۔
 

Back
Top