وزیراعظم 8 ارب ڈالرز کے پیکیج کے حصول میں کامیاب : نجی ٹی وی کا دعویٰ

salamn-saudia-shehbaz-sharif-8b.jpg


وزیراعظم شہباز شریف کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ سعودی عرب کامیاب جارہاہے، نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب سے تقریباً 8ارب ڈالرز کا پیکیج حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں،جس میں تیل فنانسنگ کی سہولت، اضافی رقوم چاہے وہ ڈپوزٹس کی صورت میں ہو یا سکوک اور موجودہ 4.2 ارب ڈالرز کے رول اوور کی صورت میں ہو، ملے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل طریقہ کار کو حتمی شکل دے رہے ہیں،اعلیٰ حکام نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دی نیوز کو تصدیق کردی کے پیکج کے لیے تکنیکی تفصیلات پر کام ہورہا ہے اور تمام دستاویزات تیاری میں دو ہفتے کا وقت لگے گا جس کے بعد اس پر دستخط ہوں گے،وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اب بھی وہاں ہیں اور اضافی مالی پیکیج کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان نے تیل کی سہولت 1.2 ارب ڈالرز سے بڑھا کر 2.4 ارب ڈالرز کرنے کا کہا تھا، جسے سعودی عرب نے منظور کرلیا۔ جب کہ 3 ارب ڈالرز کے موجودہ ڈپوزٹ کو بھی جون 2023 تک رول اوور کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب نے 2 ارب ڈالرز کے اضافی پیکیج کو ڈپوزٹ یا سکوک کے ذریعے فراہم کرنے پر بات چیت کی اور ممکنہ طور پر مزید رقم پاکستان کو فراہم کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مجموعی پیکیج کے حجم کا اندازہ اس وقت لگایا جائے گا جب اضافی رقم کو حتمی شکل دی جائے گی، یہ رقم مجموعی طور پر 8 ارب ڈالرز کے قریب ہوگی۔

سعودی عرب نے دسمبر 2021 میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں 3 ارب ڈالرز جمع کیے تھے۔ جب کہ سعودی تیل سہولت مارچ، 2022 سے فعال ہوئی ہے، اس کے علاوہ پاکستان کو تیل کے حصول کے لیے 10 کروڑ ڈالرز کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب نے 2013-18 میں ن لیگ دور حکومت میں 7.5 ارب ڈالرز کا پیکیج فراہم کیا تھا،جب کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں سعودی عرب نے 4.2 ارب ڈالرز کا پیکیج دیا،اب سعودی عرب، اسلام آباد کو اضافی مالی پیکیج دے رہا ہے، جب کہ پاکستان کو اس کی سخت ضرورت ہے۔

پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر گزشتہ 6 سے 7 ہفتوں میں 6 ارب ڈالرز کم ہوکر 10.5 ارب ڈالرز پر پہنچ چکے ہیں،ابتدائی 9 ماہ میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھ کر 13.2 ارب ڈالرز تک پہنچ چکا ہے اور بیرونی قرض ادائیگی کا دباؤ بڑھا ہے، ایسے میں پاکستان کو جون، 2022 تک 9 ارب ڈالرز سے 12 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے۔

پاکستان کو رواں مالی سال میں آخری سہ ماہی میں 3 ارب ڈالرز کے قرض واجبات ادا کرنا ہیں،آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کو لازمی سمجھا جارہا ہے کیوں کہ مجموعی بیرونی مالی ضروریات کا تخمینہ آئندہ مالی سال 2022-23 کے لیے 35 ارب ڈالرز لگایا گیا،جب کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر یہ بڑا مالی فرق ختم نہیں ہوسکتا،ماہر اقتصادیات ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے تجویز دی ہے کہ لگژری کاروں سمیت دیگر غیر ضروری اشیاء کی درآمدات پر پابندی لگانی چاہیے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی ابوظہبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زید النیہان سے ملاقات ہوئی،دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ابوظہبی کے ولی عہد نے وزیراعظم شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی،وزیراعظم شہبازشریف غیرملکی دورے کےبعدوطن واپس پہنچ گئے۔
 

3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)
کرائے کی فوج کے جرنیلوں کو بس رنڈیوں کی طرح اپنا بھاؤ لگانا ہے ۔ ۔ ۔ ۔
باقی باتیں گوروں ، اور اُنکے کارندوں پر چھوڑ دیں
پاکستانی جرنیل مردہ باد ۔۔
پاکستانی فوج میں بغاوت کے امکانات تیزی سے بڑھ رہے ہیں
 
Last edited:

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
اوّل تو مقصود چپراسی سے یہ امید نہیں لیکن اگر اس سے آدھا بھی ہوا ہے تو آنے والی حکومت اور پاکستان کو اسکا فائدہ ہوگا اس مقصود چپراسی یا مٹھو کباڑیئے کار چور کو نہئیں
 

Raja7866

Minister (2k+ posts)
مبارک ہو بھکاریوں۔۔

تمھارا بھکاری ڈالروں میں لد کے واپس آ رہا ہے۔۔

سنا ہے عربی میں بھیک مانگی تھی۔۔

???
اب صرف روتے اور دیکھتے جاو۔
 

Raja7866

Minister (2k+ posts)
کرائے کی فوج کے جرنیلوں کو بس رنڈیوں کی طرح اپنا بھاؤ لگانا ہے ۔ ۔ ۔ ۔
باقی باتیں گوروں ، اور اُنکے کارندوں پر چھوڑ دیں
پاکستانی جرنیل مردہ باد ۔۔
پاکستانی فوج میں بغاوت کے امکانات تیزی سے بڑھ رہے ہیں

صرف گالیاں ہی آخری آپشن ہے آپکے پاس۔
 

Raja7866

Minister (2k+ posts)
اوّل تو مقصود چپراسی سے یہ امید نہیں لیکن اگر اس سے آدھا بھی ہوا ہے تو آنے والی حکومت اور پاکستان کو اسکا فائدہ ہوگا اس مقصود چپراسی یا مٹھو کباڑیئے کار چور کو نہئیں
جب سے نیازی کک آوٹ ہوا۔ پاکستان کا فائدہ ہی فائدہ
 

Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)
شوباز بھکاری

من فضلك أعطني المال في سبيل الله

سعودی شہزادہ

خذ هذا وتضيع أيها المتسول القذر

????
 

shafiqueimran

Minister (2k+ posts)
یہ کون سا نجی چینل ہے ؟ سُنا تو یہ ہے کہ سعودیوں اور یو اے ای والوں نے لفٹ ہی نہیں دی۔ باقی اللہ جانے
 

Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
یہ سب جیو گروپ کا پریپوگنڈہ ہے۔ جو پہلے سے ان سے پیسے لئے گئے ہیں اسی پیکج کو بڑھا کر ۸ ارب کا شاید کر دیا جائے۔ ساڑھے چار ارب ہم نے پہلے ہی ان سے لئے ہوئے ہیں۔ اب وہ اگر خبر سچ ہوئی تو دو ارب ڈالر دیں گے اور ادھار کے تیل والے پروگرام کو ڈیڑھ ارب سے بڑھا دیں گے۔
 

Pak1stani

Prime Minister (20k+ posts)
Arab media denies 8 billion package, instead they are reporting extension of the package signed by Imran Khan

 

Muskerahat

Chief Minister (5k+ posts)
who is going to trust him. all world know he is on bail and they know why? he is shame of pakistan
 

AZ1

Minister (2k+ posts)
50 % of food basket prices increased in just a week's time.

Tomatoes up 42.85%, Onions up 13.11%, Eggs up 3.67%, Chicken up 2.02%, Pulse Masoor up 1.46%, Vegetable Ghee 1 kg up 1.26%, Cooked Daal up 1.18%, Vegetable Ghee 2.5 kg up 1.15% Rice up 1.08% Soap up 2.06%