
وزیرخزانہ شوکت ترین نے وزیراعظم کے یورپی یونین سے متعلق دیئے گئے بیان پر اپنے تبصرے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر انہوں نے جو بات کی تھی میڈیا نے اسے غلط انداز سے بیان کیا ہے۔
شوکت ترین نے کہا کہ وہ ریکارڈ کی ردستگی کیلئے بتا رہے ہیں کہ میڈیا نے وزیر اعظم کے یورپی یونین کے بارے میں دیئے گئے بیان کے حوالے سے میرے الفاظ کو غلط بیان کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان کا ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا۔
https://twitter.com/x/status/1501866139881811973
شوکت ترین کی جانب سے شیئر کیے گئے کلپ میں سنا جائے تو وزیر خزانہ بتااتے ہیں کہ پاکستان کی برآمدات امریکا اور یورپی یونین کو سب سے زیادہ جاتی ہیں جو کہ تقریباً64 فیصد کے قریب ہیں۔ اس پر وزیراعظم نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ جب کشمیر میں یہ سب ہو رہا تھا تو تب یورپی یونین کہاں تھا۔
شوکت ترین نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ اس کو دیکھ کر ہمیں ڈرنا چاہیے کہ کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا، ہماری قومی سالمیت کو ہی اگر گروی رکھ دیا جائے تو پھر بطور قوم ہمیں اپنے ہاتھ کھڑے کر دینے چاہییں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ وزیراعظم کا حق ہے کہ اگر وہ دیکھیں کہ کہیں دوہرا معیار نظر آ رہا ہے تو اس کی نشاندہی کریں۔ وزیرخزانہ نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نے یہ بیان عوامی سطح پر دے دیا میرے خیال میں انہیں عوامی سطح پر ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا۔ میں اس پر بات نہیں کر سکتا جو اس معاملے کا اسپرٹ تھا وہ بتا دیا ہے۔
یاد رہے کہ وزیر خزانہ شوکت ترین کے اس بیان کے بعد مختلف میڈیا ہاؤسز اور اخبارات نے یہ خبر دی تھی کہ وزیراعظم عمران خان کے یورپی یونین سے متعلق بیان پر وزیر خزانہ شوکت ترین نے اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کو عوام میں ردعمل نہیں دینا چاہیے تھا، ہماری 64 فیصد برآمدات امریکا اور یورپ کو جاتی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/tarenen11h.jpg