
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اہم پالیسیوں کو بین الاقوامی سطح پر سراہے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان 193 رکن ممالک کے ووٹوں سے گوبل ماحولیاتی کابینہ کا رکن منتخب ہوا، عالمی ماحولیاتی اسمبلی کی کابینہ کیلئے پاکستان کا انتخاب آئندہ 2 سال کیلئے کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1499107834679771141
رپورٹ کے مطابق اس انتخاب کے بعد وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے ماحولیات ملک امین اسلم کو اقوام متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی کا نائب صدر منتخب کیا گیا ہے، اس کے بعد پاکستان عالمی ماحولیاتی پالیسی تیار کرنےو الا ملک ہوگا۔
ماحولیاتی اسمبلی کے دیگر نائب صدور میں برطانیہ، پرتگال، برازیل، سینیگال اور سلواکیہ کے وزراء شامل ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو یہ اعزاز ملنے پر مسرت کا اظہار بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کیلئے یہ ایک عظیم کامیابی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imran-khan-unea-pak.jpg