
مسلم لیگ ن نے وزیراعظم عمران کے خلاف تحریک عدم اعتماد رواں ماہ میں ہی پیش کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔
نجی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد مارچ یا مئی نہیں، بلکہ رواں ماہ ہی لائے جانے کا امکان ہے۔
ن لیگی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے فروری ہی میں ان ہاؤس تبدیلی کی تیاری کرلی ہے اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے عدم اعتماد کے حوالے سے ہوم ورک بھی مکمل کر لیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے شہبازشریف کو گرین سگنل دیدیا ہے اور ن لیگ کے سربراہ میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی ہے۔
ن لیگی پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد کامیاب کرانے کے لیے پلان اے اور پلان بی بنایا ہے، اور وزیراعظم عمران خاں کے خلاف رواں ماہ ہی تحریک عدم اعتماد لانے کا قوی امکان ہے،
ن لیگی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ شہباز شریف کے حکومتی اتحادیوں، اپوزیشن قائدین سے بیک ڈور رابطوں کے بعد کیا گیا ہے۔ شہبازشریف تحریک انصاف کےناراض اراکین اور ترین گروپ کے ایم این ایز سے بھی رابطے کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے شہباز شریف پی ڈی ایم سربراہی اجلاس سے قبل مولانا فضل الرحمٰن کو اعتماد میں لیں گے جبکہ پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کریں گے۔
شہباز شریف پی ڈی ایم اجلاس میں حکومتی اتحادیوں اور پیپلز پارٹی سے ہونے والے رابطوں، حکومتی اتحادیوں اور پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کی تعداد کے حوالے سے بریفنگ دیں گے اور پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں حتمی منظوری کے بعد شہباز شریف تحریک عدم اعتماد پر عملی اقدامات کا آغاز کریں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/adam%2Cmn111.jpg