وزیراعظم کا چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

screenshot_1740939206011.png


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو خوراک کی اشیاء مناسب قیمتوں پر فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور رمضان المبارک کے دوران ضروری اشیاء کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چینی کی سپلائی اور قیمتوں کے کنٹرول کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو چینی کی قیمتوں پر سخت کنٹرول یقینی بنانے اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں چینی کی پیداوار اور اسٹاک کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔ صوبائی سطح پر چینی کو مناسب قیمتوں پر فروخت کے لیے فئیر پرائس شاپس قائم کی گئی ہیں۔ وزیراعظم نے اسمگلنگ کے خلاف مزید سخت اقدامات اٹھانے کی تاکید کی اور کہا کہ اسمگلرز کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

صوبائی چیف سیکرٹریز نے اجلاس میں بتایا کہ چینی کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے گی، اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ مہینوں میں چینی کی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کی گئی، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد عام آدمی کو سستی اور معیاری خوراک فراہم کرنا ہے، اور اس سلسلے میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر کام کریں گی۔

وزیراعظم نے رمضان المبارک کے دوران چینی اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے خصوصی حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، اور عوام کو خوراک کی اشیاء مناسب قیمتوں پر فراہم کرنا یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سمیت دیگر اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔ چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
https://twitter.com/x/status/1896533900161359968
 
Last edited by a moderator:

Back
Top