
پاکستان تحریک انصاف کے وہ اراکین تیار ہوجائیں جو پارٹی سے غداری کرنے کی منصوبہ بندی بنارہے ہیں کیونکہ حکومت نے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی حمایت کرنے والوں اورپارٹی کے ساتھ وفادار نہ رہنے والے اراکین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت فارورڈ بلاک بنانے والے،ناراض ہوکر حکومت کو بلیک میل کرنے والے اراکین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن کی عدم اعتماد پرووٹنگ سے ایک روز قبل اسلام آباد میں اپنا پاور شو منعقد کرکے طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو اہم ذمہ داریاں بھی سونپ دی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنی پارٹی کے اراکین اسمبلی کو ایک وارننگ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ تحریک انصاف کا جو رکن بھی عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹ دے گا اس کا جینا دشوار کردیں گے، دیکھتے ہیں کون مائی کا لعل اسمبلی جاتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1502711017423343616
عمران اسماعیل نے اپنے اس بیان میں جہانگیر ترین اور علیم خان سے متعلق بھی گفتگو کی تھی اور کہا کہ وزیراعظم کا بیان علیم خان کو پہنچادیا ہے اب فیصلہ ان کو کرنا ہے،ہمیں امید ہے جہانگیر ترین اور علیم خان پارٹی کے خلاف نہیں جائیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13ptiaghadaaraction.jpg