
وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ کل پارلیمنٹ میں مداخلت سے متعلق ایک اور قرار داد لارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے یہ اعلان حکومتی اتحادی جماعتوں کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ پارلیمنٹ میں مداخلت سے متعلق ایک قرار داد منظور کرچکے ہیں، کل اسی حوالے سے ایک اور قرار داد پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں جس طرح سماعت کی گئی سب کے سامنے ہے، اس دوران کابینہ کے 2 ، قومی اسمبلی و سینیٹ کے اجلاس منعقد ہوئے، جہاں ہر پہلو پر گفتگو کی گئی، آج تمام جماعتوں کے قائدین کو اس لیے بلایا گیا کہ اجتماعی سوچ کے ساتھ ٹھوس فیصلے کیے جائیں، اس وقت یکساں سوچ کے ساتھ ٹھوس فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس وقت آئین و قانون کے ساتھ کیا مذاق چل رہا ہے قوم کو معلوم ہونا چاہیے، سپریم کورٹ میں سیاسی جماعتوں کے فریق بننے کی درخواست کو مسترد کردیا گیا، تین رکنی بینچ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست کو رد کردیا، کیسے چار تین کے فیصلے کو نظر انداز کیا گیا یہ سب کے سامنے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کا کھلواڑ ہم نے پہلے کبھی نہیں ہوا، ہماری آنکھوں نے ایسا بھیانک منظر پہلے کبھی نہیں دیکھا، میں اس اہم بیٹھک میں میاں نواز شریف، آصف علی زرداری، فضل الرحمان اور دیگر قائدین کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shehbazs.jpg