
وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پاکسا کو سیالکوٹ میں قتل ہونے والے سری لنکن شہری کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خا ن نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ آج متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پاکسا سے گفتگو ہوئی، اور اس گھناؤنے قتل پر ہماری پوری قوم کے غم و غصے اور ندامت کا اظہار کیا۔
https://twitter.com/x/status/1467126098634764291
انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکن صدر کو آگاہ کیا کہ واقعے میں ملوث 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے میں سری لنکن عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے تحت انتہائی سختی سے نمٹا جائے گا۔
دوسری جانب پنجاب پولیس نے سیالکوٹ میں سری لنکن فیکٹری مینجر پر تشدداور بہیمانہ قتل میں ملوث دیگر افراد کے علاوہ مرکزی ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 200 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے گئے اور 118 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ واقعے میں ملوث 13 مرکزی ملزمان کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے، گرفتار افراد میں ویڈیو ، سیلفیز بنانے والےاور پتھر لاکر دینے والے افراد بھی شامل ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6khansrilres.jpg