وزیراعظم کا دورہ چین: کیا براہ راست سرمایہ کاری پر بھی بات ہوگی؟

azfahi1i1i2h1h1.jpg

چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اظفر احسن نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم کا یہ دورہ سرمائی اولمپکس کے تناظر میں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان بطور مہمان سرمائی اولمپکس میں شمولیت کریں گے اور اس کے علاؤہ پائپ لائن میں چینی قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ اس دوران دیگر سربراہان مملکت سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

اظفر احسن نے تصدیق کرتےہئ بتایا کہ کچھ معاملات ہماری ترجیح ہیں جن میں سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بھی ایک ہے۔ کچھ جیو پولیٹیکل اور اسٹیٹک ایشوز پر بات ہو گی۔


ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہت سے معاملات پر پاکستان اور چین کے درمیان بات چیت جاری ہے اس پر بھی حتمی بات چیت کی جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس دورے سے ایک پیغام جائے گا کیونکہ کچھ ممالک نے چین میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کا بائیکاٹ بھی کیا ہے تو اس سے ایک مثبت اور واضح پیغام جائے گا۔
 

Back
Top