وزیراعظم کا حامد میر کےا عزاز میں اعشائیہ، 32 مختلف ڈشز سے تواضع،بڑادعویٰ

maleeha-hamid11.jpg

رہنماتحریک انصاف اظہر مشہوانی نے انکشاف کیا ہےکہ گزشتہ رات وزیراعظم ہاؤس میں سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کے اعزاز میں ایک اعشائیہ دیا گیا جس میں انواع و اقسام کی 32 ڈشز رکھی گئی تھیں۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں اظہر مشہوانی نے کہا کہ ایک طرف شہباز شریف کہہ رہے ہیں کہ میں اپنے کپڑے بیچ کر آٹا سستا کروں گا دوسری طرف گزشتہ رات وزیراعظم ہاؤس میں صرف ایک شخص حامد میر کیلئے خصوصی اعشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں بے شمار ڈشز کے 32 کورسز چلائے گئے۔
https://twitter.com/x/status/1522993414651920386
اظہر مشہوانی نے حامد میر کو چیلنج کرتے ہوئے مخاطب کیا اور کہا کہ اگر عشائیے کی بات غلط ہے تو حامد میر اس کی تردید کردیں۔

اینکر پرسن ملیحہ ہاشمی نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ پاکستانی عوام کے ٹیکس کے پیسے سے شہبازشریف نے کل رات حامد میر کی خصوصی دعوت کی جس میں 32 مختلف ڈشز کا اہتمام ہوا۔
https://twitter.com/x/status/1522996461209899011
انہوں نے مزید کہا کہ کیا ہمارے ٹیکس کا پیسہ اتنا فالتو ہےکہ اسے پاک فوج پر حملےکرتے صحافیوں کی دعوت پر بےدردی سے اڑایا جاۓ؟

ملیحہ ہاشمی نے مزید لکھا کہ شہبازشریف کپڑے نہ بیچیں۔ چوری کرنی بند کر دیں
 

Back
Top