
عالمی سطح پر ہونیوالی مہنگائی کے پاکستان پر بھی بہت برے اثرات مرتب ہوئے ہیں جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ پٹرول 137 روپے لیٹر ہوگیا، خوردنی تیل کی قیمت میں کئی گنا اضافہ ہوگیا جبکہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ابھی پٹرول اور تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
مہنگائی کے پیش نظر گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے عوامی ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ملک کے 13 کروڑ افراد کے لئے آٹا، دال اور گھی پر 30 فیصد سبسڈی کا حامل 120 ارب روپے مالیت کا تاریخی ریلیف پیکج پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبسڈی آئندہ 6 ماہ تک ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ 60 لاکھ تعلیمی وظائف کے لئے 47 ارب روپے مختص کئے جا رہے ہیں جبکہ کسانوں کو سستے قرضے دینے کا بھی اعلان کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے کورونا وبا کے دوران زراعت، تعمیرات، برآمدات کو خاص طور پر بچایا جس کی وجہ سے چاول کی پیداوار میں 13.6 فیصد، مکئی 8 فیصد، گنا 22 فیصد، گندم 8 فیصد اور کاٹن کی پیداوار میں 81 فیصد اضافہ ہوا جس سے زراعت کے کاشتکاروں کو 1100 ارب روپے اضافی ملے‘ کسانوں کے حالات اچھے ہوئے۔
اس پر عاصمہ شیرازی نے ردعمل دیتے ہوئے سوال کیا کہ امریکہ ، یورپ کی مثالیں دیتے ہوئے وزیراعظم قوم کو بتائیں کہ وہاں فی کس آمدنی کتنی ہے ؟
https://twitter.com/x/status/1455877151287353347
اسکے بعد عاصمہ شیرازی نے ایک پول بھی شروع کیا جس میں انہوں نے سوال کیا کہ کیا آپ وزیراعظم کے ریلیف پیکج سے مطمئن ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1455880591212167168
عاصمہ شیرازی کے اس پول پر عوام نے رائے دی اور 64,4فیصد کا کہنا تھا کہ وہ مطمئن ہیں جبکہ 35.6فیصد کا کہنا تھا کہ وہ غیر مطمئن ہیں۔

عاصمہ شیرازی کے پول پر شہبازگل نے ردعمل دیا کہ کپتان بھاری اکثریت سے آگے۔
https://twitter.com/x/status/1455920261027581956
عاصمہ شیرازی جواب دیتے ہوئے شہباز گل نے لکھا کہ جی محترمہ 73 سال سے فی کس آمدنی کم رہنے کا ذمہ دار عمران خان ہے اور ساری دنیا میں مہنگائی کا ذمہ دار بھی ٹیکس ٹو جی ڈی پی کتنا ہے ان ممالک کا؟ اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں چیزیں ملکوں کی فی کس آمدنی کے حساب سے نہیں ملتیں کم اور زیادہ آمدنی سب کو ایک ہی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے
https://twitter.com/x/status/1455897756619395072
اپنے ایک اور ٹویٹ میں شہبازگل نے عاصمہ شیرازی کو جواب دیا کہ میری بہن جب آپ اتحاد ایئرلائن جہاز کی بزنس کلاس کی ٹکٹ خریدتی ہیں تو کیا وہ ٹکٹ آپ کی فی کس آمدن دیکھ کر جاری ہوتی ہے یا سارے ملکوں کے لئے ایک ہی ریٹ ہوتا ہے ؟ میری بہن تیل بھی انہی ملکوں سے خریدا جاتا ہے
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imran-asma-opinion11.jpg