
وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وفاقی وزراء سے کو بلوچستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے روکیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ پر بیان میں وزیراعظم سے صوبے کے داخلی معاملات میں وفاقی وزراء کی مداخلت روکنے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے لکھا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے درخواست ہے کہ وہ وفاقی کابینہ کے اراکین کو بلوچستان کے داخلی مسائل میں مداخلت سے روکیں۔
https://twitter.com/x/status/1452171792064385026
جام کمال نے مزید کہا کہ وفاقی وزرا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلوچستان کو اپنا کردار ادا کرنے کا موقع دیں، صوبے کو آنے والے دنوں میں جو بھی نقصانات ہوں گے اس کے ذمہ دار ناراض گروپ اور چند مافیاز ہوں گے، موجودہ منظرنامےمیں جوبھی بہتر ہو گا وہ فیصلہ ہو گا۔
https://twitter.com/x/status/1452158933334990850
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے مداخلت کا باعث بننے والے اراکین کابینہ‘ کو مخاطب کرکے کہا کہ ناراض ممبران سےحکومت بنتی ہے تو وہ اپوزیشن میں بیٹھنے کو تیار ہیں۔
جام کمال نے وزیر اعظم کو مخاطب کر کے کہا کہ ’انہیں تجویز دوں گا کہ وہ اپنے اطراف میں موجود لوگوں پر نظر ڈالیں'۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4jamkamal.jpg