
مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا عدم اعتماد میں حکومت کا ساتھ دیناہے یا خلاف جانا ہے۔ چوہدری صاحب مشاورت کررہے ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور چوہدری برادران کی ملاقات میں تحریک عدم اعتماد پر کوئی بات ہوئی اور نہ ہی حمایت کا کوئی بیان دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری صاحب نے کہا کہ روز کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، چوہدری صاحب کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ جو فیصلہ کریں گے پارٹی قبول کرے گی۔
طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ البتہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات میں اپوزیشن کی مزاحمت بارے گفتگو ضرور ہوئی، وزیراعظم عمران خان نے ذکر کیا کہ اپوزیشن آج کل آپ کے گھر کے چکر لگا رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک عدم اعتماد کے اعلان کے بعد وزیراعظم عمران خان کی چوہدری برادران سے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا
ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم نے اپنی حکومت کی اہم اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق سے مشکل وقت میں ساتھ نہ چھوڑنے کی درخواست کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران نے ڈٹ کر وزیر اعظم کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے کا اعلان کر دیا، چوہدری برادران نے وزیراعظم سے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ سیاست کریں گے، عدم اعتماد کی باتیں افسانہ ہیں۔
چوہدری برادران کا کہنا تھا کہ 14 سال بعد شہباز شریف کو ہمارا خیال آگیا، شہباز شریف کو بتا دیا تھا عدم اعتماد کامیاب نہ ہوئی تو عمران خان پہاڑ ہیں ہم دب جائیں گے، ایسی چال کا کیا فائدہ جس کی کامیابی کا کوئی چانس ہی نہ ہو۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ch1h11h213.jpg