
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے واضح کر دیا کہ وزیراعظم نے اخراجات میں کمی کی وجہ سے وزرا کو بیرون ملک جانے سے روکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نے نجی نیوز چینل کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فنانس بل حتمی مراحل میں ہے آئندہ ایک سے ڈیڑھ ہفتے تک اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ منی بجٹ (فنانس بل) پر کام ہو رہا ہے اسمبلی میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا جس کے بعد آئی ایم ایف کی چند شرائط پوری کرنے کے بعد بورڈ میٹنگ میں پیش کیا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1465720981679443968
وزیراعظم کی جانب سے وزرا کو بیرون ملک جانے سے روکنے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اخراجات میں کمی کی وجہ سے وزرا کو باہر جانے سے روکا ہے، اس سے پہلے بھی وزیراعظم اخراجات کم کرنے کے حوالے سے ہدایت کرتے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ آج وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان نے وزرا کو ملک سے باہر جانے سے روک دیا۔
وزیراعظم نے وزرا سے کہا کہ حکومت کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، اگلے تین چارماہ معاشی معاملات کیلئے اہم ہیں، وزیراعظم نے وزرا کو ہدایت کی کہ اپنی اپنی وزارتوں میں رہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12fawadwazahat.jpg