وزیراعظم نے قطر میں بے عیب لباس پہن کر مثال قائم کی،احمد قریشی

4shehbamirqatar.jpg


اسرائیل کا دورہ کرنے والے صحافی و پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق اینکر احمد قریشی نے وزیراعظم شہباز شریف کےدورہ قطر میں لباس کے انتخاب کو خود داد دی ہے اور سابقہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنےبیان میں احمدقریشی نے شہباز شریف کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بالآخر ایک ایساوزیراعظم آگیا ہے جو بین الاقوامی دوروں کے دوران بے عیب لباس پہن کر "پاکستان ود سٹائل" کی مثال قائم کررہےہیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ خصوصااپنے دورہ قطر کے دوران شہباز شریف میزبان کو اپنی شستہ عربی سے متاثر کررہے ہیں، ایسا پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1562179160654716928
احمد قریشی نے اپنی دوسری ٹویٹ میں پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ چار سالہ دور حکومت میں بے ترتیب لباس پہن کر ملک کی نمائندگی کرنے والوں کے کے بعد پاکستان میں بہت سی دکھی آنکھوں کو ملنے والی راحت ہے۔

خصوصا ان کے ایک وزیر خزانہ جو آئی ایم ایف وفد(جن میں خواتین بھی شامل تھیں) کے سامنے "پاجامے" میں ٹانگیں پسار کر بیٹھا کرتے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1562180446011752448
 

Back
Top