
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے وزیراعظم عمران خان اور موجودہ حکومت کے حق میں بیان جاری کیا تو مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی ایم پی اے حنا پرویز بٹ کو بُرا لگ گیا اور انہوں نے قومی کرکٹر کو کہا کہ ان کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں، چپ چاپ کرکٹ کھیلیں۔
تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ وزیراعظم کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا تھا اور شہبازشریف کے پاکستانی قوم کو بھکاری کہنے کے بیان کی مخالفت کی تھی جس پر لیگی ایم پی اے حنا پرویز بٹ چپ نہ رہ سکیں۔
https://twitter.com/x/status/1510416710113050628
حنا پرویز بٹ نے سیاست ڈاٹ پی کے ہی کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے اس کو ری ٹوئٹ کیا اور حفیظ سے کہا کہ "منہ بند رکھیں اور چپ چاپ کرکٹ کھیلیں۔ ایک نااہل کو سپورٹ کرنے کی بالکل ضرورت نہیں۔سیاست سے آپ کا کوئی لینا دینا نہیں"
یاد رہے کہ قومی کرکٹر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میں بصد احترام تمام سیاسی رہنماؤں کو یہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ میرے وزیراعظم عمران خان سے بہت سے اختلافات ہیں، مگر ملک خودمختاری کے حوالے سے وزیراعظم کے نقطہ نظر کو دیکھتے ہوئے میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں، میں اپنے پاکستانی ہونے پر فخر کرتا ہوں۔
انہوں نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے "بھکاری کبھی منتخب کرنےوالے نہیں ہوسکتے" کے ٹرینڈ کو بھی اپنے بیان کا حصہ بنایا اور اس کے آگے کراس کا نشان لگا کر اس بیان کو مسترد کرنے کا اعلان کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hafeez-and-hina-khan.jpg