
وزیراعظم عمران خان اس وقت روس کے دورہ پر موجود ہیں ، اس دورے کے دوران وزیراعظم کی اب تک کی مصروفیات کے حوالے سے ایک رپورٹ سامنے آئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان روس کا دورہ کرنے والے10ویں حکمران ہیں ، عمران خان کی ملاقات روسی صدر ولادیمر پیوٹن سے سے بھی ہو گی جس میں 3 ارب ڈالر کے پی ایس جی پی کے مجوزہ منصوبے کے طریقہ کار پر تبادلہ کیا جائے گا۔
اس ملاقات کے ایجنڈے میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے کے طریقہ کار تلاش کیے جائیں گے، اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے سربراہان کے درمیان ڈھائی سے 3 ارب ڈالر کے کراچی سے قصور تک1100 کلومیٹر طویل پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان روس کا دورہ کرنےو الے 10ویں پاکستانی حکمران ہیں ، ان سے قبل ایوب خان، یحییٰ خان، ذوالفقار علی بھٹو، ضیاءالحق، نواز شریف، پرویز مشرف اور آصف علی زرداری روس کا دورہ کرچکے ہیں۔
پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات3 اپریل 1965 میں اس وقت شروع ہوئے جب صدر ایوب خان نے ماسکو کا پہلا سرکاری دورہ کیا ،تاہم اس کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات اتار چڑھاؤ کا شکار رہے، وزیراعظم عمران خان سے قبل دونوں ملکوں کے درمیان آخری دورہ جون 2012 میں اس وقت کے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیا تھا جس کے بعد ستمبر 2012 میں روسی صدر نے دوبارہ انتخابات جیتنے کے بعد پاکستان کے دورہ کا اعلان کیا مگر یہ دورہ منسوخ کردیا گیا تھا۔
اس دورے کی منسوخی کے بعد پیدا ہونے والی سفارتی خلیج کو دور کرنے کیلئے روسی صدر نے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کو پاکستان بھیجا جس کے بعد بیجنگ میں وزیراعظم عمران خان اور پیوٹن کی ملاقات میں دونوں نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے ملکوں کے دورے کی دعوت دی جسے وزیراعظم عمران خان نے قبول کرتے ہوئے روس کے دورے کا فیصلہ کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5khaninrussia.jpg