وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر کی ملاقات،سی پیک سے متعلق کیا فیصلہ ہوا؟

8%D9%BE%D9%85%DB%8C%DA%A9%D8%B4%DB%8C%DA%86%D9%BE%D8%B9%D8%B4.jpg

چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم عمران خان نے پاک چین اقتصادی راہداری کو مزید مستحکم کرنے اور فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان بیجنگ میں ملاقات ہوئی، اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حمایت جاری رکھے گا۔

https://twitter.com/x/status/1490357791860658182
چینی صدر نے پاکستان کی ترقیاتی حکمت عملی اور سی پیک کو فروغ دینے کیلئے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدلتی دنیا میں چین اور پاکستان کے تعلقات اہمیت کے حامل ہیں، پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کے دفاع میں شانہ بشانہ ساتھ رہیں گے۔


انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کو فروغ دینے اور پاکستان کی ترقی حکمت عملی کیلئے تیار ہیں، ہم پاکستان اور چین کے عوام کو قریب لانے کیلئے بھی اقدامات کرنے کیلئے تیار ہیں، چین بین الاقوامی سطح پر عدل و انصاف کی حمایت کرتا ہے اور اقوام متحدہ جیسے پلیٹ فارمز پر پاکستان کے ساتھ تعاون اور حمایت جاری رکھیں گے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کو فروغ دینے کیلئے تیار ہیں، ہر مشکل کی گھڑی میں چین کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان دورہ چین پر موجود ہیں اس دوران وزیراعظم نے چینی صدر کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی شرکت کی اور چینی صدر سے ون آن ون ملاقات بھی کی۔
 
Last edited: