وزیراعظم شہباز شریف کی پی ٹی آئی کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کی پیشکش

1436419_8589938_12_updates.jpg


وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر تحریکِ انصاف کو مذاکرات کی پیش کش کردی۔

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات سے بھاگ رہی ہے۔ وہ آئیں بیٹھیں ہم ہاؤس کمیٹی بنانے کو تیار ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم صدق دل سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ہم نے بہت نیک نیتی سے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کمیٹی نے کہا کہ اپنے تحریری مطالبات دیں، پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا گیا، کھلے دل کے ساتھ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھے۔

شہباز شریف نے کہا کہ انشاء اللّٰہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا، اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کا اعلان کیا ہے، چاہتے ہیں کہ ملک آگے بڑھے۔

انہوں نے کہا کہ کالے دھندے کے نتیجے میں پاکستان کا امیج خراب کرنے کی کوشش ہوئی، انسانی اسمگلنگ کے خلاف مزید اقدامات کر رہے ہیں۔
 

Dr Adam

President (40k+ posts)
جی جی فارم سینتالیس والے چوروں کی کمیٹی
بوٹ پالشیے اپنی کمیٹی اپنے پاس ہی رکھ
 

M A Malik

Moderator
Staff member
Siasat.pk Web Desk

PTI-shahbaz.jpg

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پارلیمانی کمیٹی بنانے کے لیے تیار ہیں تاکہ معاملات کو آگے بڑھایا جا سکے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ پہلے بھی پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات ہوئے تھے جس کے لیے ان کی پیشکش کو قبول کیا گیا اور کمیٹی بنائی گئی تھی۔ اسپیکر کے توسط سے مذاکرات کا آغاز ہوا لیکن پی ٹی آئی نے مطالبات لکھ کر دینے کے بعد 28 تاریخ کو طے شدہ میٹنگ سے انکار کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2018 کے الیکشن کے بعد جب ہم نے احتجاجاً پارلیمنٹ میں کالی پٹیاں باندھ کر داخلہ کیا تو پی ٹی آئی کے عمران نیازی نے ہاؤس کمیٹی بنانے کا اعلان کیا تھا۔ اس کمیٹی نے کچھ اجلاس بھی کیے لیکن پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا بلکہ صرف کمیٹی بنائی تھی۔

شہباز شریف نے زور دے کر کہا کہ 2018 اور 2024 کے الیکشن کے لیے کمیٹیاں بنائی جائیں تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔

اجلاس کے آغاز میں وزیراعظم نے خیبر پختونخوا میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسر اور سپاہی کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی بہادری کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

معاشی معاملات پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے اسٹیٹ بینک کے پالیسی ریٹ میں کمی کے اعلان کا خیرمقدم کیا لیکن کہا کہ یہ کمی کم از کم 2 فیصد ہونی چاہیے تھی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سے کاروبار اور صنعت کو فائدہ پہنچے گا۔

آخر میں، انہوں نے انسانی اسمگلنگ کے مسئلے پر بات کی اور کہا کہ اس کے نتیجے میں پاکستان کا تشخص متاثر ہوا ہے۔ حکومت اس مسئلے کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
 

RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
ہاں کر دی ہے لیکن کسی کو ماننے کی ضرورت نہیں - یہ فراڈ اور کوئی نیا چورن ہی ہونا ہے
ہمیں کسی صورت عمران خان کی رہائی سے کم کچھ نہیں چاہیے
 

Back
Top