وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے لندن میں ہوئی ملاقات کی اندرونی کہانی

8%D8%B3%DA%BE%D8%B9%D8%A8%D8%A7%D8%B2%D9%86%D8%A7%D9%88%D8%A7%D8%B2%D9%85%D9%85%D8%A6%DA%A9%D8%A7%D8%AA%D8%A7%D8%A7%D9%86%D9%81%D8%AF%D8%B1%DB%81%DB%81%D9%86%D8%A6%DA%A9%D8%A7%DA%BE%D8%A7%D9%86%DB%8C.jpg

وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کی پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے لندن میں پہلی ملاقات ہوئی جس میں قبل از وقت انتخابات کو خارج الامکان قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ انتخابی اصلاحات مکمل ہونے پر ہی جنرل الیکشن کا انعقاد ہو گا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سے ملاقات کیلئے لندن پہنچ گئے، جہاں پر ان کی سابق وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات ہوئی ہے، نواز شریف انتہائی گرم جوشی سے ملے اور شہباز شریف کو تھپکی بھی دی۔

اس موقع پر نواز شریف سے احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف شاہد خاقان اور سعد رفیق نے بھی ملاقات کی، ملاقات میں اسحاق ڈار عابد شیر علی اور سلیمان شہباز بھی موجود تھے


ملاقات کے دوران لیگی قائد نے سابق صدر آصف زرداری سے فون پر ہونے والی گفتگو سے وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ن لیگی قائد نواز شریف کی ملاقات کے دوران اتفاق پایا گیا کہ ملک میں جلد انتخابات کا کوئی امکان نہیں،جنرل الیکشن انتخابی اصلاحات مکمل ہونے پر ہی ہوں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شہباز شریف اور نوازشریف کی ملاقات کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’وہ کتنے خوش قسمت ہوتے ہیں جنہیں یہ عقیدتیں اور محبتیں نصیب ہوتی ہیں‘۔

https://twitter.com/x/status/1524360188094185472
مریم نواز نے ایک اور ٹوئٹ میں دونوں بھائیوں کی ایک اور تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف جھک کر اپنے بھائی نواز شریف سے گلے مل رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1524359714477580289
 

Munawarkhan

Chief Minister (5k+ posts)
Prime Minister
Finance Minister
Information Minister
Planning Minister

All are on a 3 day vacation to London.

Mulk jal raha hai, ye chuttiyan mana rahay hain.
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Beggars should permanently move to their Home London.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور