
سابق وزیراعظم عمران خان کو سیکیورٹی تھریٹس پر وزیراعظم شہبازشریف متحرک ہوگئے،وزیراعظم نے عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی دینے کا حکم دے دیا، وزارت داخلہ کو فوری اور مؤثر اقدامات کی سخت ہدایات جاری کردیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کومکمل سیکورٹی فراہم کی جائے،وزارت داخلہ فوری اورمؤثراقدامات کرے،وزیراعظم نے وزیرداخلہ راناثنا کو عمران خان کی سیکیورٹی کیلیے ذاتی نگرانی کی بھی ہدایت کردی، آئی جی اور چیف کمشنراسلام آباد کو بھی ہدایات دے دیں۔
وزارت داخلہ نے تمام صوبوں کےسیکریٹری داخلہ کوخط لکھ دیا،خط میں کہا کہ عمران خان جہاں بھی جائیں،ان کی سخت سکیورٹی یقینی بنائی جائے،بنی گالا پربھی سکیورٹی کے ضروری اقدامات کئے جائیں، خط میں خبردار کیا کہ عمران خان کے جلسے، جلوس اورعوامی سرگرمیوں میں سیکیورٹی سے متعلق غفلت اورکوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔
گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لاہور نے عمران خان کو مراسلہ بھیجا تھا جس میں سیکیورٹی تھریٹس سے آگاہ کیا تھا،خط میں کیا گیا تھا کہ عمران خان مینار پاکستان جلسے میں نہ آئیں، جلسے سے خطاب ویڈیولنک کے ذریعے کرلیں، دہشت گردی کا خطرہ ہے، اگر بلٹ پروف گاڑی استعمال کریں تو اس کے شیشے نہ کھولیں۔تحریک انصاف نے آج مینار پاکستان پر بڑے پاور شو کرے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khan-sec-shehbaz.jpg