
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کو موٹر وے پر پیش آنے والے حادثے پر نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو ڈاکٹر شہبازگل کو پیش آنے والے کار حادثے کی تحقیقات کرانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں۔ وزیراعظم نے ڈاکٹر شہباز گل اور ان کے ہمراہیوں کے زخمی ہونے پر ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی۔
https://twitter.com/x/status/1522247158505869316
دوسری جانب رہنما تحریک انصاف شہبازگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ کروانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں،اپنے مولا اور قوم کی دعاؤں کی وجہ سے زندہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری گاڑی کا پیچھا کر کے جان بوجھ کر ہٹ کیا گیا اور یہ ایک منصوبے کے تحت کیا گیا۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ میں نے کل ہی کہا تھا کہ کیا زیادہ سے زیادہ آپ ہمیں قتل کروا دیں گے ؟ کروا لیں۔ غداری نہیں کروں گا۔
https://twitter.com/x/status/1522198893924163584
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا تھا کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا، غداروں کو پتہ ہے کہ خان اور اسکے ساتھی چپ نہیں بیٹھیں گے، رہنما تحریک انصاف شہباز گل نے مزید کہا کہ یہ ہرقیمت پر ہمیں چپ کروانے کی کوشش کریں گے جبکہ قوم کو بتانا چاہتا ہوں یہ خان پر بھی حملہ آور ہوں گے۔
واضح رہے کہ سابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل لاہور سے اسلام آباد پہنچ رہے تھے اور جمعہ کو انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونا تھا،عدالت عالیہ سے انہوں نے 6 مئی تک عبوری ضمانت بھی حاصل کی ہوئی ہے۔
دوارن سفر پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل کی گاڑی کو موٹروے پر پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ٹکر ماری جس کے باعث وہ زخمی ہو گئے تھے ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9shahbazgillaccpmnotice.jpg