
وزیر اعظم شہباز شریف نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کنڈی کو اسلام آباد میں سرکاری گھر الاٹ کر دیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے درمیان تلخیوں میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے گورنر کے پی کو اسلام آباد میں سرکاری گھر الاٹ کر دیا ہے۔ یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پختونخوا ہاؤس اسلام آباد کی گورنر انیکسی میں گورنر فیصل کریم کنڈی کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی مداخلت کے بعد وفاقی حکومت نے گورنر خیبر پختونخوا کو اسلام آباد میں ایک سرکاری گھر الاٹ کیا اور اس گھر کو باضابطہ طور پر گورنر ہاؤس کا درجہ بھی دے دیا۔ ذرائع کے مطابق، گورنر ہاؤس پشاور سے ضروری فرنیچر، کچن کا سامان، اور عملے کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ گورنر فیصل کریم کنڈی کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے 21 لاکھ کا بجلی بل آنے کے بعد گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی کے ڈیرہ اسماعیل خان والے ذاتی گھر کو بھی سرکاری رہائش گاہ قرار دیدیا گیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1806665691518423275