
وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی دعوت قبول کرتے ہوئے ایس سی اواجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستانی ہم منصب شہباز شریف کو شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن(ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 4 جولائی کو ہونے والے ایس سی او کے ہیڈ آف اسٹیٹ کے 23ویں اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے، چینی صدر شی جن پنگ بھی 4 جولائی کو ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان ایس سی او تنظیم کے نئے رکن بننے پر ایران کا خیر مقدم کرے گا،اجلاس میں شریک تمام رہنما عالمی اور علاقائی مسائل پر غور کریں گے،یہ پلیٹ فارم علاقائی سلامتی وخوشحالی کا فورم سمجھا جاتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10shehbazmodooddodo.jpg