وزیراعظم شہبازشریف کے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کیساتھ وائرل کلپ پر تبصرے

secrh11.jpg


وزیراعظم شہبازشریف کا سوشل میڈیا پر ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وزیراعظم شہبازشریف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کیساتھ کھڑے ہوکر پریس ٹاک کررہے ہیں۔

کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے وزیراعظم شہبازشریف اردو میں بات کرتے ہیں اور بعد میں انگلش میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی تعریفیں کرنا شروع کردیتے ہیں۔ کلپ میں وزیراعظم شہبازشریف بار بار اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی کہنی پکڑ کر انکی تعریفیں کررہے ہیں

اس کلپ میں مفتاح اسماعیل وزیراعظم شہبازشریف کے پاس آتے ہیں جس پر وزیراعظم شہبازشریف کہتے ہیں کہ انگریزی ہی بولی ہے میں نے۔۔ جس کا مطلب ہے کہ مفتاح اسماعیل شہبازشریف کو کہہ رہے ہیں کہ انگلش میں بات کریں۔

اسکے بعد شہبازشریف بار بار مالش والے انداز میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی کہنی پر مسلسل ہاتھ پھیرتے ہیں اور تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملادیتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1568456254347001856
سوشل میڈیا صارفین نے اس پر تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ کیا واقعی یہ پاکستان کے وزیراعظم ہیں؟ کیا پاکستان کا وزیراعظم اتنا ہی احساس کمتری کا شکار ہے ؟ بار بار تعریفوں سے غلط تاثر جارہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم شہبازشریف انگلش ٹھیک طریقے سے نہیں بول سکتے تو اردو میں بات کرلیں اور ایک ٹرانسلیٹر ساتھ رکھ لیں۔

کچھ نے اس بات پر بھی تنقید کی کہ بار بار وزیراعظم شہبازشریف کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو سیلاب زدگان کی امداد سے متعلق یقین دہانی کیوں کرانی پڑرہی ہے؟

عدیل حبیب کا اس پر کہنا تھا کہ میں وزیر اعظم شہباز شریف کیلئے فکرمند ہوں ،لگتا نہیں کہ وہ ذہنی طور پر یہاں پر(اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کیساتھ پریس ریفنگ میں) ہیں ۔آپ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ساتھ ان کی گفتگو دیکھی ہوگی۔
https://twitter.com/x/status/1568455978240155651
شیریں مزاری نے تبصرہ کیا کہ لگتا ہے دونوں بھائی صرف ہمیں شرمندہ کر سکتے ہیں! کیا وزارت خارجہ نے اسے اطلاع نہیں دی کہ وہ ایس جی یو این ہے جنرل سیکرٹری نہیں؟ اور اس کا اعصابی ہکلانا اور باڈی لینگویج!یواین سیکرٹری جنرل بھی سوچ رہا ہوگا کہ مسلسل شیک ہینڈ اور تھپتھپانا کہیں گلے لگنے میں نہ بدل جائے۔

شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہیہ پریشان کن ہے ،یہ شخص وزیر اعظم میں رہنے کے قابل نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1568299167256088585
تحریک انصاف کے سینیٹر عون عباس بپی نے تبصرہ کیا کہ شریف خاندان کے لوگ پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی کا سبب بنتے ہیں۔ کرائم منسٹر شہباز شریف اگر چپ رہتا تو کم از کم تھوڑی عزت ہی رہ جاتی! کس طرح کا نااہل ٹولہ پاکستان پر مسلط کیا گیا ہے، اسکی مثال خود ہی دیکھ لیں۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1568493504954867713
سالار سلطانزئی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے بندے کو جتنی تپکیاں دی اور جیسی انگریزی بولی اس بندے کو لگنا پاکستانی اس سے ملکہ الیزبت کی تعزیت کررہےہیں۔
https://twitter.com/x/status/1568476684281675781
ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ فشہباز شریف نے انگلش کی نواز شریف والی کر دی
https://twitter.com/x/status/1568478433071489024
رحمانی بلوچ نے تبصرہ کیا کہ ہمیں پیسہ دے دو قسم کھاتے ہیں ایک روپیہ نہیں کھائیں گے شہباز شریف کی دیسی انگلش اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل
https://twitter.com/x/status/1568455364290519042
شہباز شریف کی انگلش دیکھ کر احساس ہوا الحمدلله میری اس سے کافی بہتر ہے مجھے بھی بولنی چاہیئے
https://twitter.com/x/status/1568312775851806720
ایک عمران خان تھا جسکو دفتر خارجہ کے افسران بریفننگ دینے لگتے تھے تو آدھی چیزیں ان کو پہلے ہی پتہ ہوتی تھیں اٹھنا بیٹھنا بولنا کوئی مسلئہ ہی نہ تھا اور ایک شہباز شریف ہے جسکو پریس کانفرنس میں لقمہ دے کر بتانا پڑ رہا کہ سر انگلش بولیں اور پھر انگلش بھی واہ۔۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اج ایک اور کلپ وائرل ہوتا ہے جس میں وہ سیلاب زدہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ہیلی کاپٹر پر بیٹھنے کی تیاری کرتے ہیں اور بار بار انہیں بازو سے پکڑ کر پہلے جہاز پرچڑھنے کا کہتے ہیں۔

اس کلپ پر فل ٹاس نامی سوشل میڈیا اکاؤنٹ تبصرہ کرتا ہے کہ سننے میں آیا ہے انتونیو گوترش نے اس حرکت کے بعد شہباز شریف کو میسج کیا ہے میں سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ ہوں تیرا کوئی کزن نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1568485118028976129