
وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک کے مہینے میں شہریوں کے لیے میٹرو بس سروس مفت چلانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے پشاور موڑ میٹرو بس منصوبے کا جائزہ لیا اور منصوبے کو 16 اپریل کو عوام کے لیے چلانے کا حکم دیتے ہوئے منصوبے میں ہونے والی تاخیر کی انکوائری کا حکم دیا۔
اس کے علاوہ موٹروے کنکشن کی فیزیبیلٹی فوری بنانے کا حکم بھی دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، حنیف عباسی و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کی جانب سے وزیراعظم کے میٹرو بس اسٹیشن کے دورے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھیں۔
https://twitter.com/x/status/1514443895379161089
ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں بتایا کہ شہبازشریف نے میٹرو سروس پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کو شہریوں کے لیے مفت چلانے کا حکم دیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ منصوبہ نواز شریف کے دور میں 2017 میں شروع ہوا 2018 میں مکمل ہونا تھا۔ تاہم 5برس کی تاخیر سے بھی منصوبہ شروع نہ ہوا.
انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے بیرونی ملک سازش کے جھوٹ کی رٹ لگائی ہوئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shehbz%20metro%20khn.jpg