وزیراعظم آزادکشمیر کو سپریم کورٹ آف آزادکشمیر سے ریلیف نہ مل سکا

ajalkals.jpg

وزیراعظم آزادکشمیر کو سپریم کورٹ آف آزادکشمیر سے ریلیف نہ مل سکا۔۔۔ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار۔۔تحریری جواب کیلئے دو ہفتے کا وقت

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے،عدالت کا کہنا تھا کہ اتنی ویڈیوز دیکھنے کے بعد سزا دینے کیلئے کسی ثبوت کی ضرورت نہیں، آپ نے سنگین توہین کی پھر بھی صبر سے کام لے رہے ہیں،

چیف جسٹس نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جب ہماری ڈومین میں گھسیں گے تو ہم کیا آپ کو چھوڑیں گے۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ، عدالت نے سردار تنویر الیاس کو تحریری جواب جمع کرانے کیلئے 2 ہفتے کا وقت دے دیا لیکن ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رہے گا جس کا مطلب ہے کہ سردارتنویرالیاس وزیراعظم نہیں رہے۔

سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔

آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم سردار تنویر کو آزاد کشمیر کی ہائی کورٹ نے نااہل قرار دے دیا تھا اور انہیں کسی بھی پبلک عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیاتھا۔

سماعت کے دوران وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کی تقاریر کے کلپ چلائے گئے۔

وزیرِ اعظم آزاد کشمیر نے عدالت میں غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میرے کسی الفاظ سے جج کو تکلیف ہوئی تو غیرمشروط معافی مانگتا ہوں۔
 
Last edited:

Nice2MU

President (40k+ posts)
Good, Now PTI must select a loyal guy like GB's CM to lead Azad Kashmir. Please this time no businessman, Nazriyati worker only.

یہ سست شرابی دن 4 بجے تو دفتر پہنچتا ہے۔۔ اس نے ایک اچھے اور شریف انسان کے پیچھے سازشیں کرکے اور عمران کو بلیک میل کرکے اس سے استعفیٰ دلوایا اور خود وزیر اعظم بن گیا تھا۔۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے اس مظلوم بندے کی سن لی اور قدرت کی لاٹھی چل گئی۔۔۔
 

Back
Top