
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وریندر سہواگ نے آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر رکی پونٹنگ کو بے وقوف بنانے کے واقعہ کا انکشاف کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر وریندر سہواگ نے اس واقعہ کے بارے میں انکشاف کیا جب انہوں نے سابق آسٹریلوی کپتان کو میچ کے دوران بے وقوف بنایا تھا۔
وریندر سہواگ نے بتایا کہ ایک ایمپائر تھا جو مجھ سے ہمیشہ تحفے مانگتا رہتا تھا، اسد رؤف ان کا نام تھا، ان کو سامان جمع کرنے کا شوق تھا ، ان کو چشمے ، جوتے اچھے پہننے کا شوق تھا ان دنوں میں بین الاقوامی برانڈ Adidas کا برانڈ ایمبسیڈر تھا۔
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ میں انہیں جوتے ، چشمے بھی لا کر دیئے اور انہیں کہا کہ بس کسی میچ میں انگلی نہ کھڑی کرنا۔
وریندر سہواگ نے کہا کہ موہالی میں ایک میچ چل رہا تھا جس میں وی وی ایس لکشمن نے وہ میچ جتایا تھا، اس میچ کے دوران اسد رؤف ایمپائر تھے اور انہوں نے حقیقت میں میرے آوٹ ہونے پر انگلی کھڑی نہیں کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ میچل جانسن کی بال پر آوٹ ہوا لیکن ایمپائر نے ناٹ آوٹ دی دیا جس پر رکی پونٹنگ شدید غصے میں ایمپائر کے پاس گئے اور کہا کہ وہ آوٹ ہے اور آپ نے ناٹ آوٹ دے دیا۔
وریندر سہواگ نے کہا کہ اس کے بعد رکی پونٹنگ میرے پاس آئے اور انہوں نے پوچھا کہ میں نے داو کھیلا تھا تو میں نے بولا ہاں، لیکن جب انہوں نے ایمپائر کے ساتھ آکر پوچھا تو میں انکار کر دیا اور ان کو بولا کہ ایمپائر کو ان کا کام کرنے دیں جس پر وہ بہت غصہ ہوئے، ایمپائیر میرے جواب سے بہت خوش ہوئے تھے۔
واضح رہے کی اسد رؤف کا تعلق پاکستان سے ہے انہیں آئی سی سی کی جانب سے کرپشن کے الزامات کا سامنا بھی رہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13sehwagponting.jpg