
ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں اوورز کے دوران سٹاپ واچ استعمال کی جائے گی: رپورٹ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے ایک اہم فیصلے میں عالمی کرکٹ قوانین میں بہت بڑی اور اہم تبدیلیاں کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی طرف فیصلہ کیا گیا ہے کہ کرکٹ کے خواتین میچ آفیشلز کو بھی مرد آفیشلز کے مساوی تنخواہ دی جائے گی جسے صنفی مساوات کی طرف ایک قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
آئی سی سی نے مرد وخواتین امپائرز کی میچ ڈے کی تنخواہ کو برابر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ آئی سی سی کی طرف سے کیے گئے فیصلوں کو جنوری 2024ء سے نافذ العمل کر دیا جائے گا۔
آئی سی کی طرف سے کرکٹ قوانین میں اصلاحات کرتے ہوئے ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں اوورز کے دوران سٹاپ واچ استعمال کی جائے گی۔ کسی بھی میچ میں 3 دفعہ اوورز کے درمیان 60 سیکنڈ سے زیادہ وقت ہونے پر ٹیموں پر 5 سکور کی پینلٹی عائد کی جائے گی۔ پچ یا آئوٹ فیلڈ کو 5 سال کے عرصے میں 5 یا 6 ڈی میرٹ پوائنٹ ملنے پر کرکٹ گرائونڈ کا انٹرنیشنل سٹیٹس ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
چیف ایزیکٹو کمٹڈ (سی ای سی) نے آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ کی ہر سیریز میں کم سے کم ایک نیوٹرل امپائر کو شامل کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ آئی سی سی کھیل کے بدلتے ہوئے رحجان سے ہم آہنگ ہونے کے لیے 2 سالوں کے دوران قواعد وضوابط پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آئی سی سی نے دسمبر 2023ء سے اپریل 2024ء تک مردوں کی ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں آزمائشی بنیادوں پر سٹاپ کلاک نافذ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے جس کا مقصد اوورز کے درمیان لگنے والا وقت منظم کرنا بتایا گیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آئی سی سی جیوف ایلارڈائس کا کہنا تھا کہ یہ اصلاحات سائنسی بنیاد پر مشاورتی عمل کے نتیجے میں کی گئی ہیں جو کرکٹ قوانین کے بنیادی اصولوں کے مطابق ہے۔
آئی سی سی کے مطابق ان اقدامات سے کھیل کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے اور تماشائیوں کے تجربے کو بہتر بنانے کی وسیع تر کوشش کا حصہ ہے۔ پچ اور آئوٹ فیلڈ مانیٹرنگ قواعد وضوابط میں تبدیلیوں کی منظوری بھی دے دی گئی ہے جس میں پچ کی تشخیص کا معیار بہترکرنا شامل ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13crikaklawaksjsjdk.png