
آئی سی سی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کوالیفائر میں نائیجیریا کا آئیوری کوسٹ کا مقابلہ یادگار مقابلہ بن گیا ہے۔ نائیجیریا کی شاندار کارکردگی اور آئیوری کوسٹ کی غیر معمولی ناکامی نے ریکارڈ بک میں ایک منفرد باب کا اضافہ کیا۔
نائیجیریا نے بیٹنگ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 271 رنز کا بڑا ہدف مقرر کیا، جس میں سلیم کی شاندار سنچری (112 رنز) نمایاں رہی۔
لیکن آئیوری کوسٹ کی تمام ٹیم 7 رز پر ہی ڈھیر ہوگئی ۔دلچسپ امر یہ ہے کہ آئیوری کوسٹ کے 7 بلے باز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، جو کہ ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔یہہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کسی بھی ٹیم نے سب سےکم اسکور کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔
سب ریجنل افریقا کوالیفائر کا پانچواں میچ گروپ سی کی ٹیموں نائیجیریا اور آئیوری کوسٹ کے درمیان نائیجیرین شہر لاگوس میں کھیلا گیا جہاں نائیجیریا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
یادرہے کہ آئیوری کوسٹ مغربی افریقا کا ایک ملک ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nigeh1i1.jpg