
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے نائنٹی ٹو کے ورلڈ میں خودپر گزرنے والی ایک تلخ کہانی سے آگاہ کردیا،ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں فاتح ٹیم کے رکن سابق کپتان انضمام الحق نے انکشاف کیا کہ ورلڈ کپ کے ایک میچ میں پانچ رنز پر آؤٹ ہونے پر ٹیم کے ایک سینئر کر کٹر نے انہیں گالیاں دیں اور کہا کہ تم سفارش سے ٹیم میں آگئے ہو،
مگر میں آج بھی ان کی عزت کرتا ہوں،ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی ٹیم ایک دعوت میں مدعو تھی،کپتان عمران خان نے میری جانب اشارہ کرتے ہوئے میزبان سے کہا کہ یہ نوجوان بہت باصلاحیت ہے اور مجھے یقین ہے کہ جس دن یہ چل پڑا یہ ہمیں جتوادے گا۔
اس سے قبل سابق کپتان جاوید میانداد بھی بتاچکے ہیں کہ1992 ورلڈکپ کے دوران عمران خان کیخلاف بغاوت کی گئی تھی،نجی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ سیمی فائنل سے قبل کئی اہم کھلاڑی کپتان عمران خان کے فیصلوں سے ناخوش تھے اور اس میچ میں ان کی شر کت مشکوک لگ رہی تھی،میں نے تمام کھلاڑیوں سے بات کی اور انہیں سمجھایا کہ وہ عمران خان کی قیادت میں کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھیں۔
گزشتہ روز نائنٹی ٹو کے ورلڈ کپ کی تیسویں سالگرہ تھی، اس موقع پر ٹرافی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں سجا دی گئی ہے،
لاہور ٹیسٹ کے آخری اور فیصلہ کُن دن قومی کرکٹرز نے ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں،منجمنٹ کے اراکین نے بھی پویلین کے سامنے رکھی ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں،25مارچ تمام پاکستانیوں خصوصا ًشائقین کرکٹ کے لیے ایک یادگار دن ہے، اس دن پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/inzimamam-and-imran-wc92.jpg