
ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کیخلاف فیلڈنگ کرنے کے دوران فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی زخمی ہوگئے تھے۔
ورلڈکپ کے اہم میچ فائنل میں شاہین آفریدی اپنا اوور مکمل نہیں کرسکے تھے، وہ 16 ویں اوور کی ایک گیند کراکر میدان سے باہر چلے گئے جس کے بعد باقی اوور افتخار احمد نے مکمل کیا۔
https://twitter.com/x/status/1592057487930568706
اب اپنے بیان میں شاہین آفریدی نے کہاکہ اس ملک کے لیے ہمارا سب کچھ حاضر ہے، عظیم ٹیم کا ایک چھوٹا سا حصہ بننے پر فخر ہے۔
ہم نے اپنی طرف سے سب کچھ کیا، سخت محنت جاری رہے گی۔
زخمی ہونے کی وجہ سے شاہین دسمبر میں پاکستان میں ہونے والی انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے بھی باہر ہوگئے ہیں
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/3vT7x5g/shaheen-afridi-mat.jpg
Last edited by a moderator: