ود ہولڈنگ ٹیکس سے بینک مشکل میں پڑ گئے

SpIDeR.

Minister (2k+ posts)
tax1.jpg


کراچی: بینکوں سے رقوم نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاز نے پاکستان کی بینکنگ انڈسٹری کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے، ایک ماہ کے دوران بینکوں کے مجموعی ڈپازٹس میں 194ارب روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔نجی کاروباری شعبے کے ذرائع نے بتایا کہ کاروباری طبقہ کی جانب سے نہ صرف بینکوں میں رقوم جمع کرانے کا رجحان کم ہورہا ہے بلکہ بینکوں کے ذریعے لین دین کے بجائے نقد، بانڈز اور وعدے کی رسیدوں کے ذریعے کام چلایا جارہا ہے جن کی وجہ سے بینکوں کے ڈپازٹس میں غیرمعمولی کمی واقع ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جون 2015کے مقابلے میں جولائی 2015کے دوران مجموعی بینک ڈپازٹس 194ارب روپے تک کم ہوئے ہیں جون کے اختتام پر ڈپازٹس کی مجموعی مالیت 9153ارب روپے تھی جو جولائی کے اختتام پر 8959ارب روپے کی سطح پر آچکی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق نجی کاروبار کرنے والوں نے ایک ماہ کے دوران بینک اکاؤنٹس سے 132ارب روپے کی رقوم نکلوالیں، جون کے اختتام پر پرائیوٹ بزنس ڈپازٹ کی مالیت 2511ارب روپے تھی جو جولائی کے اختتام پر 2379ارب روپے کی سطح پر آگئی، اس طرح ایک ماہ کے دوران نجی کاروبار کے بینک ڈپازٹس 5.25فیصد تک کم ہوگئے۔

تعمیرات کے شعبے میں سرمائے کی ریل پیل، وصولیوں اور ادائیگیوں کے لیے بینک کھاتوں کے زیادہ استعمال کی وجہ سے رقوم نکلوانے کا رجحان بھی زیادہ رہا، تعمیرات کے شعبے میں بینک ڈپازٹس ایک ماہ کے دوران 33ارب روپے کم ہو گئے، بلڈنگ کی تعمیرات کے سلسلے میں کھولے گئے اکاؤنٹس سے ایک ماہ کے دوران 24ارب روپے، انفرااسٹرکچر کی تعمیر کے سلسلے میں کھولے گئے اکاؤنٹس سے ایک ماہ میں 8.47ارب روپے نکالے گئے۔مقامی تھوک کاروباری طبقے نے بینک اکاؤنٹس سے ایک ماہ میں 4.89ارب روپے نکالے جبکہ ریٹیل سیکٹر نے بینک کھاتوں سے 11ارب روپے کی رقوم نکلوالیں۔

ودہولڈنگ ٹیکس کٹوتیوں نے کاروباری طبقے کے ساتھ انفرادی اکاؤنٹس سے بھی رقوم نکلوانے کا سلسلہ جاری ہے، جولائی کے مہینے میں انفرادی کھاتے داروں نے بھی اپنے کھاتوں سے 109ارب روپے کی رقوم نکلوالیے اور انفرادی کھاتے داروں کے مجموعی ڈپازٹس 4628ارب روپے سے کم ہوکر 4519ارب روپے کی سطح پر آ گئے۔تنخواہ دار طبقے نے اپنے کھاتوں میں رکھی رقوم میں سے ایک ماہ کے دوران 19 ارب روپے نکلوالیے، سیلف ایمپلائڈ افراد نے اپنے کھاتوں سے 34ارب روپے نکلوائے جبکہ گھریلو خواتین، طلبہ اور دیگر متفرق انفرادی کھاتے داروں
نے اپنے اکاؤنٹس سے 57ارب روپے نکلوالیے۔

http://www.express.pk/story/384812/
 
Last edited by a moderator:

eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)
Jo Jo bank mushkil main ho gaa, Mian Mansha usko khareed k mushkil asaan kar de gaa.

Munshi sahab ne yeh withholding tax Mian Mansha ki mansha k ain mutabiq lagaya hai
 

GeoG

Chief Minister (5k+ posts)


اچھا ہوا
منافع دیتےصفر سے تین فیصد اور لیتے نو فیصد ہیں
ذرا تین کو پانچ پر لاؤ نہ لوگوں سے پیسے لینے کے لئے

 

GeoG

Chief Minister (5k+ posts)
Jo Jo bank mushkil main ho gaa, Mian Mansha usko khareed k mushkil asaan kar de gaa.

Munshi sahab ne yeh withholding tax Mian Mansha ki mansha k ain mutabiq lagaya hai


بات پوری لکھیں نا بھائی صاحب
اور جو میاں منشا کا نقصان ہو گا وہ حکومت پورا کر دے گی

 

eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)


بات پوری لکھیں نا بھائی صاحب
اور جو میاں منشا کا نقصان ہو گا وہ حکومت پورا کر دے گی


Bhai sahab zaroori nahee her cheez likhi jaaey, kuch cheezain universal truth hotee hai. Ahl-e-akkal khud he samajh jatay hain
 

GeoG

Chief Minister (5k+ posts)
Bhai sahab zaroori nahee her cheez likhi jaaey, kuch cheezain universal truth hotee hai. Ahl-e-akkal khud he samajh jatay hain


Lolz, since when you started thinking that others have some Jaraseem of AQL
I just don't wanted to lose you an opportunity to Taunt ...
 

eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)

Lolz, since when you started thinking that others have some Jaraseem of AQL
I just don't wanted to lose you an opportunity to Taunt ...

Well before you started supporting murderers, money launderers and tax evaders.
 

Faisal Mian

Minister (2k+ posts)
Agar aap corruption na karien aur jaiz Tax lagaien to sub dain gy... lakin agar aap ka plan he Awam ko lootny ka ho to phir koi bhe tax nai dy ga...
 

Back
Top