
لاہور واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز کی پریڈ کی نقل کرنے والے ایک بینڈ گروپ کی شادیوں میں ہوبہو پریڈ کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے نیوی بینڈ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہورہی ہے جو شادیوں میں بینڈ باجا بجاتے ہوئے واہگہ بارڈر پر ہونے والی پریڈ کی ہو بہو نقل کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
نیوی بینڈ کے ارکان واہگہ بارڈر پر پریڈ کرنے والے پنجاب رینجرز کے اہلکاروں جیسا ہی یونیفارم بھی زیب تن کرتے ہیں اور اسی انداز میں سلامی بھی دیتے ہیں جس روایتی انداز سے پنجاب رینجز کے اہلکار بارڈر پر روزانہ شام کو پرچم اتارنے کے موقع پر کی جانے والی پریڈ میں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1731203067205259683
ویڈیو سامنے آنے کے بعد پاکستان رینجرز پنجاب کی جانب سے ردعمل بھی سامنے آگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بینڈ گروپ سے متعلق معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں ساتھ ہی تحقیقات بھی کی جارہی ہیں کہ یہ ویڈیو کب اور کہاں ریکارڈ کی گئی۔
https://twitter.com/x/status/1731146437507920043
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں، کچھ صارفین اس حرکت کی مذمت جبکہ کچھ اس انداز کو خوب سراہ رہے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان بھر میں شادی بیاہوں پر بینڈ باجے بجانےوالے زیادہ تر گروپس کے ناموں میں لفظ "فوجی" تواتر سے استعمال کیا جاتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8رانگعرباندننانقلا.png