واٹس ایپ کی طرف سے گروپ ایڈمنز کیلئے نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان

whatsaap-new-groups.jpg


آنے والے دنوں میں تمام وٹس ایپ صارفین کو اس فیچر تک رسائی دے دی جائےگی: رپورٹ

میٹا کمپنی کی زیرملکیت مقبول میسجنگ ایپلی کیشن وٹس ایپ نے گروپ ایڈمنز کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔ آزادانہ طور پر وٹس ایپ کے بارے میں خبریں، اپ ڈیٹس نئی خصوصیات کا اعلان کرنے والی ویب سائٹ WaBetaInfo کے مطابق وٹس ایپ کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ جلد گروپ چیٹس کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کروانے جا رہے ہیں جس سے گروپ ایڈمنز کو رپورٹ کیے گئے پیغامات کا جائزہ لینے کی اجازت مل جائے گی۔

WaBetaInfo کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے مسیجنگ ایپ کی طرف سے گوگل پلے بیٹا پروگرام کے ذریعے ایک نئی اپ ڈیٹ جاری کی جائے گی جس کے ورژن کو 2.23.16.18 تک کیلئے لایا جا رہا ہے۔ مذکورہ فیچر فی الحال بیٹاٹیسٹرز کیلئے دستیاب ہے تاہم آنے والے دنوں میں تمام وٹس ایپ صارفین کو اس فیچر تک رسائی دے دی جائےگی۔

مذکورہ فیچر کو گروپ سیٹنگ سکرین میں شامل کیا جائے گا جس سے گروپ ایڈمنز کو گروپ چیٹ میں رپورٹ کیے گئے پیغامات کا جائزہ لے کر اپنے زیرانتظام گروپس کو بہتر طریقے سے منظم کرنے کی سہولت حاصل ہو گی۔

wp.png


گروپ میں شامل افراد کو اس فیچر کے وٹس ایپ میں شامل کیے جانے کے بعد کسی بھی ناگوار پیغام یا گروپ قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں گروپ ایڈمن کو رپورٹ کرنے کی سہولت بھی میسر آئے گی۔ رپورٹ کے بعد گروپ ایڈمنز کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ "اس ناگوار پیغام کو سب کیلئے حذف کر دیا جائے یا اس مواد کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب کارروائی کریں"۔

گروپ ایڈمنز ناگوار پیغام بھیجنے والے کو اپنے گروپ سے نکال بھی سکتے ہیں، مذکورہ فیچر سے وٹس ایپ گروپ کا ماحول محفوظ اور قابل احترام بنانے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ ایڈمنز کے ایکٹو نہ ہونے کے باوجود وہ گروپ پر نظر رکھ سکیں گے۔ ایسے پیغامات جن کی جائزہ لینے کی ضرورت ہو گی وہ گروپ انفارمیشن سکرین میں شامل کیے گئے ایک نئے سیکشن میں دیکھے جا سکیں گے۔

وٹس ایپ کے مذکورہ فیچر متعارف کروائے جانے کے بعد گروپ چیٹس میں شامل کوئی بھی شخص میسج کے آپشنز کو کھول کر گروپ ایڈمنز کو آسانی سے ناگوار پیغام یا گروپ قوانین کی خلاف ورزی کے حوالے سے آگاہ کر سکے گا۔ اینڈرائیڈ موبائل فون میں جدید ترین وٹس ایپ بیٹا ورژن انسٹال کرنے والے وٹس اپ صارفین اس فیچر کو استعمال کرنے کے قابل ہوں گے۔
 
Last edited by a moderator: