واثق قیوم عباسی کے پہلی بار انگلش میں ٹویٹ پر سوالات اٹھنے لگے

waai1h1h2i1.jpg

کچھ روز قبل ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی کو انکے گھر سے ٹھالیا گیا تھا اور ایک روز بعد انکے اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ سامنے آئی جس میں انہوں نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا۔

اس ٹویٹ میں دلچسپ بات یہ تھی کہ واثق قیوم عباسی نے کبھی انگلش میں ٹویٹ نہیں کی اور ہمیشہ اردو میں ٹویٹ کی تھی جبکہ اس ٹویٹ کی انگلش انتہائی مشکل تھی جس پر صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین شک میں مبتلا ہیں کہ یہ ٹویٹ واثق قیوم عباسی کے اکاؤنٹ سے کروائی گئی ہے یا لاپتہ کرنیوالوں نے انکے اکاؤنٹ کا پاسورڈ لیکر خود ہی ٹویٹ کردی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ہم واثق قیوم عباسی کو فالو کرتے ہیں وہ ہمیشہ اردو میں ہی ٹویٹ کرتا ہے، یہ ٹویٹ ضرور اسکے اکاْؤنٹ کا پاسورڈ لیکر کسی نے کی ہوگی۔

احمد وڑائچ نے لکھا کہ واثق قیوم عباسی کو پہلی بار انگریزی میں ٹویٹ کرنے/کرانے پر مبارکباد
https://twitter.com/x/status/1732636896977645624
عامر اور ماریہ عطاء سوشل میڈیا صارف نےطنز کیا کہ *ہم واثق قیوم عباسی کو پہلے ٹویٹ انگلش میں کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔واثق قیوم عباسی نے سیاست اور پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا۔*
https://twitter.com/x/status/1732838364284658137 https://twitter.com/x/status/1732647301661802906
نوید ستی نے تبصرہ کیا کہ گھر والے بھی پریشان ہیں لڑکا اتنے جلدی اردو کی بجائے انگلش کیوں لکھ گیا ۔
https://twitter.com/x/status/1732836555818185189
صدام نے لکھا کہ واثق ہمیشہ اردو میں ٹویٹ کرتا تھا .. جبری اناؤنسمنٹ سے پہلے پوچھ تو لیتے کہ واثق ٹویٹ اردو میں لکھتے تھے یا انگلش میں خیر آپ لوگوں نے ہمیشہ بندوق اور طاقت سے اپنی ہی ریاست اور عوام پر ظلم ڈھائے ہیں..!!
https://twitter.com/x/status/1732701197839085787
حفصہ نے تبصرہ کیا کہ واثق قیوم عباسی جس روز بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے تھے وہ دن ہر اس نوجوان کادن تھاجو اپنی محنت اور قابلیت کے بوتے پر اس اسمبلی میں لوگوں کی نمائندگی کےخواب دیکھتا ہے اور آج اس ٹویٹ نے ان لاکھوں نہیں تو ہزاروں آنکھوں سے خواب نوچ لیےہیں اورسینکڑوں امنگوں بھرے دلوں کاخون کیاہے
https://twitter.com/x/status/1732735290702496164
عاصم ارشاد نے کہا کہ سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم نے پہلی بار انگریزی میں ٹویٹ کر کے تحریک انصاف اور سیاست سے راہیں جدا کر لی
https://twitter.com/x/status/1732644122782294523
کل رات واثق قیوم کو اغوا کیا گیا اور آج اُنکے اکاونٹ سے صبح صبح ٹویٹ کر دی گئی کہ پی ٹی آئی چھوڑ رہے لیکن یہ ٹویٹ واثق بھائی نے نہیں کی ڈفرز نے کی ہے کیونکہ واثق بھائی ہمیشہ اردو میں ٹویٹ کرتے ہیں اور دوسری بات اُنکو ابھی تک چھوڑا بھی نہیں گیا۔
https://twitter.com/x/status/1732661719107862895
 

Back
Top