وائٹ ہاؤس میں بلاگرز،پوڈکاسٹرز،سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو شرکت کی اجازت

HhaE8WaYkQF7px0T.jpg

وائٹ ہاؤس کی نئی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے اپنے عہدے کا منصب سنبھال لیا ہے۔ ہ وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کے طور پر کام کرنے والی اب تک کی کم عمر شخصیت ہیں


وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں ڈیجیٹیل میڈیا کے صحافیوں کو بھی داخلے کی اجازت ہوگی۔۔انکے مطابق بریڈی بریفنگ روم میں پوڈکاسٹرز، بلاگرز، سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو داخلے کی اجازت ہوگی

لیویٹ نے نیوز میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس پر بائیڈن کا ہمدرد ہونے کا الزام لگایا اور کہا کہ قدامت پسند میڈیا آؤٹ لیٹس کے ہمراہ بلاگرز، پوڈ کاسٹرز اور میڈیا کی بااثر شخصیات کی آواز پریس روم میں زیادہ سے زیادہ ہو گی۔
https://twitter.com/x/status/1884307437769089159
ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے نیو میڈیا کو وائٹ ہاؤس میں بریفنگ میں شرکت کی اجازت دے دی، آزاد صحافیوں، پوڈکاسٹرز، سوشل میڈیا انفلوئنسرز کا خیر مقدم کرتے ہیں

لیویٹ سے پہلے دن کا روایتی سوال کیا گیا کہ کیا وہ دانستہ نیوز میڈیا سے جھوٹ بولیں گی تو انہوں نے کہا کہ وہ ایسا نہیں کریں گی۔ پھر انہوں نے سوالات کا رخ سوال کرنے والوں ہی کی جانب موڑ دیا اور ٹرمپ کی انہی شکایات کو دہرایا کہ ان کے ساتھ منصفانہ سلوک نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا، "ہم اس حقیقت سے واقف ہیں کہ اس ملک میں اس صدر اور ان کے خاندان کے بارے میں کئی میڈیا آؤٹ لیٹس نے جھوٹ بولا ہے اور ہم یہ قبول نہیں کریں گے۔"

انہوں نے مزید کہا، "جب ہم محسوس کریں گے کہ آپ کی رپورٹنگ غلط ہے یا وائٹ ہاؤس کے بارے میں غلط معلومات ہیں تو ہم تنقید کریں گے۔ تو ہاں، میں خود سچ پر قائم رہوں گی اور توقع کرتی ہوں کہ اس کمرے میں موجود ہر شخص ایسا ہی کرے گا۔"
 

Back
Top