ن لیگ کے نئے وفاقی وزیر الیکشن کمیشن کے فارم 45 میں بھی ہارگئے؟

awais11h2h.jpg


این اے 69 کے بعد این اے 186 ڈیرہ غازی خان میں بھی الیکشن کمیشن بے نقاب ۔۔ تحریک انصاف کے امیدوار سجاد چھینہ کے جیتنے جانے کاانکشاف

تفصیلات کے مطابق این اے 186 ڈیرہ غازی خان سے مسلم لیگ ن کے وفاقی وزیر اویس لغاری 1921 ووٹوں کے فرق سے کامیاب قرار پائے جبکہ الیکشن کمیشن کے اپلوڈ کئے گئے فارم 45 کے مطابق یہ سیٹ تحریک انصاف کے سجادحسین چھینہ جیت چکے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1766434977846362347
یادرہے کہ اویس لغاری کو وزیرریلوے جیسا اہم عہدہ ملا ہے اور انہوں نے گزشتہ روز حلف اٹھایا تھا

الیکشن معاملات کور کرنیوالی ویب سائٹ پی ٹی آئی پالیٹکس کے مطابق یہ فرق فارم 45 اور فارم 48 کے مطابق 3 پولنگ اسٹیشنز پر سامنے آیا۔ ان پولنگ اسٹیشنز کے فارم 48 پر ووٹ کچھ اور تھے جبکہ فارم 45 کے مطابق دونوں امیدواروں کے ووٹ کچھ اور تھے۔


اعدادوشمار کے مطابق سجاد چھینہ یہ سیٹ 1045 ووٹوں سے جیت چکے تھے

تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ یہ سیٹ اویس لغاری 50 ہزار سے زائد ووٹوں سے ہارچکا تھا لیکن دوسرے دن انہیں جتوادیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1766436052430938170
ایک پولنگ اسٹیشن کے نتیجے کے مطابق مہر سجاد حسین چھینہ کو 498 ووٹ اور سردار اویس خان لغاری کو 343 ووٹ ملے تھے مگر نتیجے کو تبدیل کرکے اویس لغاری کے ووٹ کو 343 کی بجائے 1043 کر دیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1766444635126169668
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
کنجر اپنے آپ کو مسلمان کہتےہیں لیکن چوری اور بے ایمانی میں سب سے آگے ہیں۔یورپ میں سیاست دان اگر ہار جاتے ہیں تو وہ اپنی ہار مانتے ہیں اور جیتنے والے کو مبارک باد دیتے ہیں۔وہ اخلاقی لحاظ سے ان جعلی مسلمانوں سے بہتر ہیں۔
 

Back
Top