ن لیگ کے سینئر اراکین پنجاب اسمبلی نے اپنا الگ گروپ بنالیا؟

image-2024-11-18-190716975.png

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کابینہ میں 18 ارکان شامل ہیں، جن میں سے 12 نئے چہرے ہیں، جب کہ 6 وزرا ایسے ہیں جو سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کی کابینہ کا حصہ رہ چکے ہیں۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق، اس وقت صوبائی اسمبلی کے 7 سے 8 سینیئر ارکان نے ایک علیحدہ گروپ تشکیل دیا ہے، جن میں وہ تمام ایم پی ایز شامل ہیں جو شہباز شریف کی کابینہ میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس گروپ میں سابق اسپیکر رانا اقبال، یاور زمان، شیر علی خان، ایوب گادھی، منشا اللہ بٹ، سعید اکبر نوانی اور دیگر نمایاں اراکین شامل ہیں۔

دوسری جانب، ن لیگ کے اس الگ گروپ کی قیادت سابق اسپیکر رانا اقبال کر رہے ہیں۔ ان اراکین کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے وزرات نہ دیے جانے اور اپنے حلقوں میں ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے وہ شدید مایوس ہیں۔ ذرائع کے مطابق، یہ گروپ پنجاب اسمبلی کے اجلاسوں میں حکومتی اراکین سے الگ بیٹھتا ہے اور ان کی ناراضی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس گروپ میں کوئی نوجوان ایم پی اے شامل نہیں ہے، جس سے یہ بات بھی واضح ہوتی ہے کہ پارٹی کی سینئر قیادت کی جانب سے ان اراکین کی شکایات کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس گروپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت کو قائم ہوئے 9 ماہ کا عرصہ ہو چکا ہے، مگر ان کے مسائل حل نہیں کیے گئے۔ حلقوں میں ترقیاتی کام نہ ہونے کے سبب یہ سینیئر اراکین گہرے اضطراب کا شکار ہیں، اور ان کا خیال ہے کہ اگر ان کے تحفظات پر توجہ نہ دی گئی تو پارٹی میں مزید ٹوٹ پھوٹ ہو سکتی ہے۔​
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
Noon League ko apni party ka naam Khao Piyo Party rakhna chahiye... kyunke ab akele Mian Saanp nahi mulk ko kha rahe... Mashallah se poora khandaan laga hua hai ab to.
 

Back
Top