
لاہور میں ن لیگ کے جلسے کی کوریج کیلئے آنے والے ایک صحافی عمر دراز گوندل نے کہا ہے کہ ن لیگی جلسے کی کوریج کے دوران کارکنان نے انہیں یرغمال بنالیا اور ان کا موبائل فون بھی ضبط کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق صحافی ویوٹیوبر عمر دراز گوندل نے مسلم لیگ ن کے لاہور میں آج ہونے والے جلسے کے پنڈال سے ایک ویڈیو بیان جاری کیا اور الزام عائد کیا کہ ن لیگی کارکنان نے مجھے زدوکوب کیا اور میراموبائل فون چھین لیا، ن لیگی کارکنان نے مجھ سے نا صرف بدتمیزی کی بلکہ مجھے کافی دیر تک مجھے یرغمال بنائے رکھا ، ن لیگی کارکنان مجھ سے میرے موبائل کا پاسورڈ پوچھنا چاہتے تھے۔
عمر دراز گوندل نے کہا کہ اگر کوئی اس جلسے میں کھڑا ہوکر یہ کہہ رہا ہے کہ وہ عمران خان کو ووٹ دے گا تو اس میں میرا کیا قصور ہے، ہمارے صحافی عمر اسلم کے والد نے مداخلت کرکے ن لیگی کارکنان سے مجھے چھڑوایا اور میرا موبائل فون واپس دلوایا۔
https://twitter.com/x/status/1711029884607254886
عمر دراز گوندل ن لیگ کے جلسے کی کوریج کیلئے صبح سے ہی پنڈال میں موجود تھے ،انہوں نے جلسے کے انتظامات اور کھانے کے مینو تک کی تفصیلات پر وی لاگز بنائے اور ویڈیوز ٹویٹر پر بھی شیئر کیں۔
انہوں نے بتایا کہ مینو میں چکن قورمہ ، بریانی اور گڑ والے چاول رکھے گئے ہیں، ٹھنڈے پانی کی بوتلیں، روغنی نان اور دیگر لوازمات رکھے گئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1711001770414022739
عمر دراز گوندل نے پنڈال میں لگائے گئے ٹیبلوں پر ن لیگ کے جھنڈے نصب کیے جانے کے مناظر بھی شیئر کیے اور بتایا کہ تقریبا ہر کرسی پر پہلے سے جھنڈا لگادیا گیا ہے تاکہ پنڈال بھرا ہوا لگے۔
https://twitter.com/x/status/1710989177959985228
صحافی عمر دراز گوندل نے جلسہ گاہ میں انتظامات کیلئے استعمال ہونے والی سرکاری مشینری اور لاہور کی ضلعی انتظامیہ کے محکموں کی گاڑیوں کے مناظر بھی شیئر کیے۔
https://twitter.com/x/status/1710958227016622400
ن لیگی جلسہ گاہ میں صحافی کو یرغمال بنائے جانے اور موبائل فون چھیننے کے واقعہ پر صحافی برادری اور سوشل میڈیا صارفین نےسخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
مقدس فاروق اعوان نے کہا کہن لیگ نے صرف کوریج کرنے پر عمر دراز گوندل کو یرغمال بنا لیا، اگر آپ کھانا کھلا کر بندوں کو اکٹھا کر رہے ہو تو اس میں صحافیوں کا کوئی قصور نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1711032978950795568
رائے ثاقب کھرل نے کہا کہ ن لیگ کے جلسے کی سارا دن کوریج کرنے والے صحافی عمر دراز گوندل سے ن لیگی کارکنان کی بدتمیزی اور موبائل فون چھیننا قابل مذمت عمل ہے۔
https://twitter.com/x/status/1711030284261446132
سینئر رپورٹر محمد فیضان خان نے بھی عمر دراز گوندل سے بدتمیزی اور موبائل فون چھیننے پر مذمت کی ۔
https://twitter.com/x/status/1711031269839327727
صحافی قمر میکن نے کہا کہ اس عمل کی شدید الفاظ مںئ مزمت اور مکمل قانونی چارہ جوئی کرنے کی ڈیمانڈ کرتے ہںر، ن لیگی یہ جاہلتک چھوڑیں اور سچ کا سامنا کرنے کا حوصلہ پیدا کریں۔
https://twitter.com/x/status/1711033514101997822
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/17ئماردراجھزھگہناد.png