
العزیزریفرنس میں میاں نوازشریف کے خلاف فیصلہ جاری کرنے والے جج ارشد ملک کی ویڈیو کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج نوازشریف کی اپیل کی سماعت جاری تھی تو جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ان کے وکلاء سے استفسار کیا کہ آپ کی ایک اور درخواست جج ارشد ملک کے خلاف زیرالتواء ہے۔ وکیل کا جواب میں کہنا کہ جج ارشد ملک کا انتقال ہو چکا ہے اس لیے میرے موکل ان کے خلاف درخواست کی پیروی نہیں کرنا چاہیے۔
سینئر صحافی وتجزیہ نگار ارشاد بھٹی نے ٹوئٹر پر اس حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ : نوازشریف کے وکلاء آج جج ارشد ملک آڈیوز/ ویڈیوز کیس سے پیچھے ہٹ گئے کیونکہ عدالت میں انہیں اصلی ثابت کرنا پڑتا۔ تحقیقات میں ساری دس نمبریاں اور جعلی پن سامنےآ جاتا اور پھر جج ارشدملک کا حلف نامہ بھی کارروائی کا حصہ بنتا،جس میں ارشدملک نےبتایا کہ کیسےمجھے لیگیوں نے بلیک میل کیا۔
جج ارشد ملک نے اپنے حلف نامے میں بتایا تھا کہ ،کیسےمیری آڈیوز/ویڈیوز بنائیں اور کیسے مجھے نوازشریف سے ملانے جاتی امرا لے جایا گیا، کیسے حسین نواز نے مدینہ میں مجھے آفریں پیشکشیں کیں اور کیسے مہر جیلانی، ناصر جنجوعہ، ناصر بٹ نےمجھے بلیک میل کیا!اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست کہ جج ارشدملک آڈیوز/ویڈیوز کو کارروائی کا حصہ بنایا جائے تاکہ پتا چلے کہ کس نے کہاں کیا دھوکہ،فراڈ کیا؟
https://twitter.com/x/status/1732736117219147806
مسلم لیگ ن کی طرف سے جج ارشد ملک کے خلاف درخواست سے ملک کے معروف صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے لکھا کہ: کاش جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے کے حقائق عوام کے سامنے آجائیں، پھر آئندہ مزید گند سے جان چھوٹ جائے گی۔
https://twitter.com/x/status/1732738206616211958
سینئر کورٹ رپورٹر ثاقب بشیر نے لکھا کہ: دلچسپ صورت حال، 6 جولائی 2019ء کو مریم نواز نے لیگی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل کا انکشاف کیا تھا، آج 7دسمبر 2023ء کو نواز شریف نے اس درخواست کی پیروی نا کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ جج ارشد ملک فوت ہو چکے ہیں! سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو کہا تھا آپ نے دیکھنا ہے!
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ کیا ہے کیونکہ نوازشریف ان کے خلاف درخواست کی پیروی نہیں کر رہے اس لئے ہم بھی اس کو چھوڑ رہے ہیں، اپیل کا میرٹ پر فیصلہ کریں گے یوں جج ویڈیو سیکنڈل بغیر طے کئے ہوئے ختم ہو گیا، اب نئے جج ویڈیو سیکنڈل کا انتظار کریں!
https://twitter.com/x/status/1732716622266204362
سینئر صحافی خرم اقبال نے لکھا کہ: جج ارشد ملک کی ویڈیو پر ن لیگ نے بیانیہ بنایا تھا، آج جب عدالت میں معاملہ کُھلا تو ن لیگ پیچھے ہٹ گئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے یہاں تک کہا کہ سکرین لگا کر ویڈیو چلا دیں گے لیکن نوازشریف کے وکیل بولے اُنہیں ہدایات ہیں ویڈیو درخواست کی پیروی نہیں کرنی۔۔!!
https://twitter.com/x/status/1732709908183978489
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ: نواز شریف جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات سے پیچھے ہٹ گئے ہیں، جج ارشد ملک آج سرخرو ہو گیا!
https://twitter.com/x/status/1732725824917279198
وقاص امجد نے لکھا کہ:جج ارشد ملک کی عزت کو تار تار کیا گیا، دنیا سے کوچ کرنے کے بعد بھی ان کی عزت پر کیچر اچھالنے والوں سے جب آج عدالت نے ویڈیو ثبوت طلب کیا تو انہوں نے ویڈیو ثبوت پیش کرنے سے معزرت کرلی! بے شرم ہیں یہ گھٹیا لوگ جو ویڈیوز کا کاروبار کرتے!
https://twitter.com/x/status/1732720968525627449
سینئر صحافی ملیحہ ہاشمی نے لکھا کہ:بیچارے جج ارشد ملک کو ن لیگ نے کبھی مسجد نبویﷺ میں بیٹھ کر لالچ دے کر، کبھی دھمکیاں دے کر اور پوری پوری پریس کانفرنس کر کے ایسا ذہنی تناؤ کا شکار کیا کہ وہ زیادہ دیر جی نہ سکا! اور آج جج ارشد ملک کی لیک شدہ ویڈیو کا قصہ ہی جھوٹ کا پلندہ نکلا، کیسے جی لیتے آپ اتنے بوجھ کے ساتھ؟
https://twitter.com/x/status/1733000485005672951
معروف قانون دان محمد اظہر صدیق نے لکھا کہ:عامر الیاس رانا کے انکشاف کے بعد کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک ہائیکورٹ کا جج بننا چاہتا تھا اور نواز شریف کے قدموں میں گر گیا تھا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو اس معاملے پر خاموش اختیار نہیں کرنی چاہیے!!
https://twitter.com/x/status/1733097529560957425
سینئر صحافی عمردراز گوندل نے لکھا کہ: پریس کر کے شریف خاندان نے ویڈیو پر جج ارشد ملک کو گندہ کیا ، آج جب ثبوت دینے اور ویڈیو ثابت کرنے کی باری آئی تو درخواست واپس لے کر پتلی گلی سے نکل گئے!
https://twitter.com/x/status/1732731544215671007
صدیق جان نے لکھا کہ:مسلم لیگ ن جج ارشد ملک کی ویڈیوز سے بھاگ گئی ہے، ثابت ہوا کہ وہ ویڈیوز صرف میڈیا پر کھیلنے کی حد تک تھیں، جہاں ان کا اصل سہارا لینا تھا، وہاں سے ن لیگ بھاگ گئی!
https://twitter.com/x/status/1732706596722184387
کورٹ رپورٹر بشارت راجہ نے لکھا کہ: سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کی آڈیو کا معاملہ ہو یا جج ارشد ملک مرحوم کی ویڈیو کا معاملہ، عدالتیں ثبوت مانگتی ہیں تو پتلی گلی سے نکل جاتے ہیں! پاکستان میں جعل سازی کرنے میں شریف خاندان کا کوئی عشر عشیر نہیں، شریف خاندان کی ساری سیاست جعل سازی پر کھڑی ہے!
https://twitter.com/x/status/1732738506521284745
سینئر صحافی محمد عمیر نے لکھا کہ: عمران خان نے جج کے حوالے سے جلسے میں بیان دیا اور عدالت میں جاکر معافی مانگ لی مگر کیس اب بھی چل رہا ہے، ن لیگ نے پریس کانفرنس کرکے جج ارشد ملک کی ویڈیو لیک کی، عدلیہ کو سکینڈلائز کیا،مگر آج خاموشی سے کیس واپس لینے کی درخواست دی جسے قبول کر لیا گیا۔ لاڈلا ایکس میکس پرو میکس!
https://twitter.com/x/status/1732718367134654644
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/jughi11hh131.jpg