
مسلم لیگ ن کے مری میں ہونے والے اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس کے ملتوی ہونے کی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے مری میں اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کررکھا تھاجسے اچانک ملتوی کردیا گیا، نجی خبررساں ادارے نے اجلاس کے موخر ہونے کی اندرونی کہانی سامنے لاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اجلاس کو پارٹی میں اختلاف رائے کی وجہ سے موخر کیا گیا۔
اے آروائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے چند رہنماؤن کو حکومت کے سیاسی فیصلوں پر تحفظات ہیں، پارٹی میں پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کے فیصلے اور مخصوص نشستوں سے متعلق عدالتی فیصلے پر ردعمل کے حوالے سے اختلافات سامنے آئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1812814484941275369
رپورٹ میں ایک لیگی رہنما کا نام لیے بغیر بیان شامل کیا گیا ہے جس میں لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کے خلاف ہیں تاہم پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، پارٹی صدر میاں نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مشاورت کرلی ہوگی اسی لیے ہمیں نہیں بلایا گیا۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم جیسے لوگ اجلاسوں میں کچھ اور کہہ دیتے ہیں تو معاملات بگڑ بھی سکتے ہیں،۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے طویل مشاورت کی، اس مشاورت میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شامل تھے، مشاورتی عمل کے دوران بعض پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کی گئیں اور بعض سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا اور مختلف آپشنز پر مشاورت کی گئی۔
مشاورتی اجلاس میں پارٹی قیادت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر شدید تنقید کی ، مشاورت کے دوران کچھ پارٹی رہنماؤں اسے معاملے پر پارلیمنٹ کے فورم کو استعمال کرنے کی تجویز دی، مشاورتی اجلاس میں نواز شریف کی جانب سے حتمی فیصلہ کیا گیا جس کو جلد پارٹی رہنماؤں تک پہنچا دیا جائے ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7nawazmurremeeting.png